کیا آپ بھی فرنیچر اور بستر میں ہونے والے کھٹملوں سے تنگ آگئے ہیں؟ جانیں گھر سے ان کی مکمل چھٹی کرنے کا آسان طریقہ

image

گرمی آتے ہی بہت سے گھروں میں اکثر کھٹمل ہوجاتے ہیں، جو بستروں، پلنگ، صوفوں اور لکڑی کی فرنیچر کے کھانچوں میں گھس کر ڈیرہ جما لیتے ہیں اور پھر گھر کے مکینوں کی زندگی کو عذاب بنانے کا کام شروع کردیتے ہیں۔ اِدھر رات میں بندہ سونے لیٹا اُدھر وہ کاٹنا شروع، اسکے بعد کیا نیند اور کیا سکون، پوری رات انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارنے میں ہی گزر جاتی ہے۔ ایسے میں کیا کریں؟

اسی لیئے آج وومن کارنر اس مسئلے کا ایسا حل آپ کو بتائے گا، جس کے بعد کھٹمل آپ کے گھر کا راستہ بھول جائیں گے۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں وہ کون سا آسان ٹوٹکا ہے۔

کھٹمل بھگانے کا طریقہ:

۔ ایک دیگچی میں پانی بھر کے اس میں نیم کے پتے اور پودینے کی گڈی ڈنڈی سمیت ڈال کر خوب اچھے سے ابال لیں، جب پانی آدھا ہوجائے تو اسے چھان کر ٹھنڈا کریں اور ایک اسپرے بوتل میں بھر دیں۔

۔ اب اگر آپ کے گھر میں چھت یا پھر صحن ہے تو آپ اپنے سارے بستر، تکیئے اور ٹیبل کرسیاں لاکر دھوپ میں رکھ دیں، اور یہ اسپرے سب چیزوں پر کریں۔

۔ 4 دن تک لگاتار ایسا کرنے کے بعد آپ ساری چیزوں کو ان کی جگہ پر رکھ دیں، تمام کھٹمل مر جائیں گے۔

۔ اب آپ کو ایک گڈی پودینہ اور ایک گڈی جتنے نیم کے پتے لینے ہیں (اگر تازے ہیں تو 2 دن انہیں دھوپ میں خشک کرلیں) اور ان دونوں چیزوں کو ڈنڈی سمیت پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔

۔ اس پاؤڈر کو بستر اور تکیوں کے گلاف کے اندر ڈال دیں، یا گدے کے نیچے چھڑک کر اوپر سے گدا رکھ دیں، اس عمل کو کرنے کے بعد دوبارہ کبھی گھر میں کھٹمل نہیں آئیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Khatmal Khatam Karne Ka Tarika

Khatmal Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Khatmal Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.