کھٹی میٹھی خوبانی کی چٹنی، چنا چاٹ، فروٹ چاٹ ، دہی بھلوں کا لطف دوبالا کرے

image
افطار میں جہاں طرح طرح کے کھانے ہمارے دسترخوانوں کی زینت بنتے ہیں وہیں قسم قسم کی چٹنیاں بھی بنائی اور شوق سے کھائی جاتی ہیں ،یہاں ہم آج خوبانی کی چٹنی بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو کہ آپ ہر طرح کی چاٹ میں بھی ڈال سکتی ہیں دہی بھلوں میں ڈال کر بھی ان کا مزہ دوبالا کر سکتی ہیں ۔ یا اس کو پراٹھوں کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

خوبانی 200 گرام

چینی 100 گرام

کٹی لال مرچ 1 چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ

لال مرچ 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

زیرہ آدھا چائے کا چمچ

سوکھی ہوئی خوبانی کو ایک سے دو کپ پانی میں ابال کر دس منٹ تک پکالیں۔اس کے بعد جب خوبانی نرم ہو جائے تو اس میں چینی ڈال کر پکائیں۔ جب ذرا گاڑھی ہوجائے تو اس میں تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑی دیر پکنے دیں ۔ جب یک جان ہوجائے تو بلینڈر سے بلینڈ کر لیں ۔ٹھنڈی ہو جائے تو استعمال کریں۔مزیدار خوبانی کی چٹنی تیار ہے۔
You May Also Like :
مزید

Khobani Ki Chutney

Khobani Ki Chutney - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Khobani Ki Chutney. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.