افطار میں روزانہ فرائڈ آئٹمز ہر گھر میں بنتے ہیں۔ کوئی پکوڑے بناتا ہے تو کوئی کٹلس، کوئی فرائڈ سینڈوچز کی مختلف ریسیپی بناتا ہے تو کوئی سموسے، رول اور جلیبیاں بھی گھر میں بناتا ہے۔ جس کی وجہ سے چولہے پر تیل کے چھینٹے لگ جاتے ہیں اور ساتھ ہی چولہے کے اطراف کی دیواریں بھی گندی ہو جاتی ہیں۔ ایسے میں کچن سے ہیک سی آنے لگتی ہے۔ اگر آپ بھی انہی تمام مسائل سے دوچار ہیں تو آج بتاتے ہیں آپ کو اپنے کچن کو کیسے سستے میں گھر میں موجود چیزوں سے صاف کیا جائے کہ نہ تو ہیک آئے اور نہ کچن کی دیواریں گندی ہوں۔
ٹپ :
٭ سکواش برائٹ پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اس کو ایک مرتبہ تھوڑے سے پانی سے دھولیں اور پھر اس گیلے اسکواش برائٹ سے چولہے کو رگڑیں، جہاں زیادہ میل جمی ہوئی ہو اس پر کوئلے کا باریک پسا ہوا پاؤڈر ڈال کر رگڑیں۔ یوں چولہے کی گندگی اور جما ہوا تیل تو صاف ہو جائے گا۔
٭ کچن کی دیواروں کو صاف کرنے کے لیے ایک پیالے میں ٹوتھ پیسٹ، 2 چمچ نمک اور 1 چمچ پھٹکری کے پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں، پھر اس پیسٹ سے دیواروں کو صاف کریں۔ اس سے کچن کی دیواریں بھی صاف ہو جائیں گی اور ٹائلوں کے کونوں کے درمیان جمی ہوئی میل بھی نکل جائے گی۔
یہ وہ تمام چیزیں ہیں جن سے نہ تو دیواروں کا رنگ خراب ہوتا ہے اور نہ ہی ان پر نشانات پڑتے ہیں۔