توا خراب ہو جائے یا پھر پتیلی جل جائے ۔۔ کچن کے برتنوں کو دھونے کے چند آسان طریقے جو بنائیں آپ کے کچن کو صاف اور بچائیں آپ کا قیمتی وقت

image

کھانا بنانا یقیناً ایک خاص فن اور بہترین ہنر ہے جس کو کھانا بنانا آ جائے اس کو کبھی بھوکا رہنا نہیں پڑتا اور عموماً ہماری خواتین کھانے بہت اچھے اور زائقہ دار بنا لیتی ہیں، مگر ان کے لئے کچن کی صفائی اور برتنوں کو اچھی طرح سے صاف رکھنے میں بڑی مشکلات پیش آتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ کھانا آئل اور گھی میں بنتا ہے، اور یہ چکنائی پھر برتنوں کی نئی جیسی چمک کو متاثر کردیتی ہیں اور جلدی ہی آپ کے برتن پُرانے لگنے لگتے ہیں۔ مگر وومن کارنر سے جانیئے کہ کیسے آپ کچن میں موجود برتنوں کو صاف ستھرا اور چکنائی سے پاک بنا سکتی ہیں۔

ٹپس:

جلی ہوئی پتیلی کو صاف کرنے کی ٹپ

*ایک کپ پانی کو گرم کریں اور ابال آنے پر اس میں ایک ٹکڑا پھٹکری کا ڈال کر جوش دے لیں.

* پھر اس میں دو چمچ میٹھا سوڈا، ایک چمچ سرکہ، دو چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ برتن دھونے والا ڈیٹرجنٹ مکس کرلیں ۔

* اب اس پانی کو جلے ہوئے برتنوں پر لگائیں اور کپڑا پھیر دیں، آپ دیکھیں گی کہ رگڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور جمی ہوئی گندگی بھی آسانی سے صاف ہو جائے گی۔

چولہے اور فرش پر جما ہوا آئل

اکثر فرائڈ آئٹم بناتے ہوئے یا سالن میں بھگار لگاتے وقت چولہے یا فرش پر آئل کے چھینٹے پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئل جم جاتا ہے، ایسے میں بیکنگ سوڈا کی ٹپ آپ کے لئے حاضر ہے۔

ٹپ

دو چمچ بیکنگ سوڈا، لیموں کا رس اور نمک مکس کریں۔ پھر اس پیسٹ کو فرش یا چولہے پر لگائیں اور کپڑے کی مدد سے رگڑ لیں، لیجیئے جلد ہی صاف ہو جائے گا آپ کا فرش اور چمک جائے گا چولہا ۔

ڈٹرجنٹ سے برتن دھونے میں مسئلہ

کچھ خواتین کو ڈٹرجنٹ سے برتن دھونے کی وجہ سے خارش کا مسئلہ ہو جاتا ہے یا پھر ان کی انگلیاں چھل جاتی ہیں یہ مسئلہ ان کی جسمانی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ ڈٹرجنٹ میں استعمال ہونے والا کیمیکل ہاتھوں کی جلد کو خراب کردیتا ہے، لہٰذا اگر آپ بھی اس مسئلے سے جان چھڑانا چاہتی ہیں تو استعمال کریں یہ ٹپ اور پائیں بیکنگ سوڈے سے زبردست فائدہ۔

ٹپ

دو چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے مکس کرلیں اور اس میں تھوڑا سا سرکہ یا پھر لیموں کا رس شامل کر لیں۔ اس سے برتن دھوئیں آپ دیکھیں گی کہ برتن بھی چمک جائیں گے اور آپ کے ہاتھ بھی نہیں چھلیں گے۔

کھانوں کے اوپر جمے ہوئے تیل کو ہٹانے کا طریقہ:

• کھانا پکانے سے قبل جب آئل پتیلی میں ڈالتی ہیں اس وقت ایک چمچ نمک بھی ساتھ ہی شامل کرلیں اور اس کو اچھی طرح چمچ سے مکس کرلیں۔ ایسا کرنے سے اس محلول میں کچھ بلبلے بن جائیں گے جوکہ کھانا بننے کے بعد اوپری سطح پر نہیں جمیں گے۔

• جب آئل میں نمک چمچ کی مدد سے مسک کرلیں تو چولہا جلائیں اور پیاز بھون کر جس ترکیب سے کھانا پکاتی ہیں اس کو پکا لیں۔

• کھانا سروو کرتے وقت ایک سے آدھا چمچ گرم پانی اس کی اوپری سطح پر ڈال دیں اس سے آئل نہیں جمے گا اور ساتھ ہی کولیسٹرول یا دل جیسی بیماریاں جو کہ اضآفی آئل کے کھانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں ان سے بھی آپ بچ سکتے ہیں۔

کچن کے چولہے، برنی اور ٹائلز میں لگی چکنائی کو صاف کرنے کا آسان طریقہ:

اکثر ہمارا توا پراٹھے بنانے یا آئلی آئٹم کو پکانے کی وجہ سے جل جاتا ہے یا پھر جب انڈہ بناتے ہیں تو وہ توے پر چپک جاتا ہے اور وہ جل جاتا ہے۔

ایسے توے کو صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ:

• توے پر ایک چمچ نمک اور بیکنگ سوڈا ڈالیں۔

• اب ایک آلو کے دو ٹکڑے کرلیں اور ایک ٹکڑے کو کٹے ہوئے حصے کی طرف سے توے پر خوب رگڑیں۔

• لیجئیے کچھ ہی دیر میں آپ کے توے پر موجود تمام تر چکنائی اور جلی ہوئی میل آسانی سے صاف ہوجائے گی اور وہ بلکل صاف ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Kitchen Cleaning Tips

Kitchen Cleaning Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kitchen Cleaning Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.