کچن کے بند سنگ کو کھولنے کا طریقہ
کچن میں برتن دھوتے ہوئے اکثر دیکھا ہے کہ سنک میں پانی جمع ہوجاتا ہے اور نالی میں تنکے ڈال کر لوگ پانی نکالتے ہیں ۔ ہوتا یوں ہے کہ سبزیاں ، گوشت اور چکنے برتن دھوتے ہوئے بہت سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے نالی کے اندر جاکر اسے تنگ کردیتے ہیں ۔ اس کا آسان اور آزمودہ ٹوٹکہ یہ ہے کہ کپڑے دھونے والا سوڈا جو بہت ہی سستا مل جاتا ہے ، وہ ایک بڑا چمچہ بھر کر نالی کے سوراخوں کے اوپر رکھیں اور کیتلی میں پانی اُبال کر ابلتے ہوئے پانی کو سوڈے پر ڈالیں ۔ تمام نالی صاف ہوجائے گی اور سنگ میں برتن دھوتے ہوئے پانی جمع نہیں ہوگا ۔