دھوئیں سے دیواریں کالی ہوجاتی ہیں۔۔۔ ان آسان طریقوں سے باورچی خانے کی دیواریں صاف کریں جس سے لگیں یہ بالکل نئی جیسی

image

باورچی خانے کو جتنا بھی سمیٹ لو دیواروں پر جما میل اور دھواں سارے سلیقے کا ستیاناس کردیتا ہے۔ اس آرٹیکل میں "ہماری ویب" کے پڑھنے والوں کو باورچی خانے کی دیواریں چمکنے کے آسان طریقے بتائے جائیں گے جو آپ کی جیب پر بھاری بھی نہیں پڑیں گے۔

لیموں

لیموں کا رس چھان کر اسپرے بوتل میں ڈالیں اور پانی ملا کر ہلائیں۔ اب دیوار پر اسپرے کرکے کچھ دیر چھوڑ دیں اور پھر موٹے کپڑے سے صاف کرلیں۔ یہ روزمرہ کا دھواں صاف کرنے لے لئے اچھا ہے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا اور پانی ملائیں اور تھوڑا سا ڈش واش سوپ بھی ملا کر اسفنج کی مدد سے دیوار پر لگائیں اور رگڑ کر صاف کرلیں۔

سرکہ اور سوڈا

آدھا کپ سفید سرکہ لیں اور آدھا کپ بیکنگ سوڈا اور اس میں اتنا ڈش واش سوپ. ملائیں کہ پیسٹ بن جائے۔ یہ پیسٹ دیوار پر لگائیں اور رگڑ کر دھو لیں۔ اس سے نہ صرف ٹائل اور آئل پینٹ کی دیواریں چمک اٹھیں گی بلکہ آپ کا بازار سے کلینر خریدنے کا خرچہ بھی بچے گا۔

You May Also Like :
مزید

Kitchen Ki Deewarein Saaf Krein Or Naye Jesa Banaein

Kitchen Ki Deewarein Saaf Krein Or Naye Jesa Banaein - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kitchen Ki Deewarein Saaf Krein Or Naye Jesa Banaein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.