کچن کی دیواروں پر ایسی چکنائی جم گئی ہے تو کیسے صاف کی جائے؟ جانیں آسان طریقہ جو چمکائے منٹوں میں آپ کا کچن

image

روزانہ گھر بھر کی صفائی تو ہر گھر میں ہوتی ہے مگر کچن کی صفائی روزانہ نہیں ہوتی، کیونکہ یہ ایک مشکل مرحلہ ہے اور سب ہی مہینے میں ایک مرتبہ کچن کو صاف کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ کچن کی دیواروں پر گندگی جم جاتی ہے اور اس پر میل کچیل اتنی زیادہ ہو جاتی ہے کہ یہ فوراً صاف نہیں ہو پاتی ہیں۔

وومن کارنر سے جانیئے کچن کی گندی دیواروں کو صاف کرنے کے چند آسان طریقے جو آپ کی بھی بڑی مشکل آسان کرکے آپ کا کچن صاف کردے گی:

ٹپ:

ٹپ 1 :

٭ سب سے پہلے آپ ایک گیلے کپڑے کو دیواروں پر پھیریں اور پھر فوری ایک تولیے کو سرکہ کے پانی میں ڈبو کر دیواروں پر پھیریں، اگر میل زیادہ نہیں ہو گی تو ایک مرتبہ میں ہی دیوار صاف ہو جائے گی۔

ٹپ 2 :

٭ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کچن کی دیوار کو کپڑے سے جھاڑ کر 90 روپے کا پینٹ لا کر سادے برش سے کلر کرلیں یا پھر اب تو رولر کی سہولت بھی موجود ہے اس سے رنگ کر لیں۔

ٹپ 3 :

٭ ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ تھوڑے سے مٹی تیل میں جامن کا سرکہ اور سرف ڈالیں اور سب کو مکس کریں اور اس میں تولیے کو بھگو کر دیواریں صاف کرلیں۔ لیجیئے کچن کی گندی دے گندی دیواریں باآسانی صاف ہو جائیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Kitchen Ki Gandi Diwar Saaf Karne Ka Tarika

Kitchen Ki Gandi Diwar Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kitchen Ki Gandi Diwar Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.