کچن کی تفصیلی صفائی تو کرلی لیکن ایگزاسٹ فین،مائیکرو ویو اوون، اور چولہوں کی صفائی نہ ہو سکی،تو ان سب کی جھٹ پٹ صفائی کیسے کریں؟

image

کچن میں عورت کی راجدھانی ہوتی ہے کہتے ہیں کہ عورت کا سلیقہ دیکھنا ہے تو اس کا کچن اور باتھ روم دیکھو، اگر وہ صاف ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ عورت سلیقہ شعار ہے۔ کچن ایسی جگہ ہے جہاں ہر وقت تیل اور مصالحوں کا کام ہو رہا ہوتا ہے اور اس کی صفائی رکھنا بہت مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ ہر جگہ تیل کی چکنائی کی وجہ سے چکٹاہند ہو جاتی ہے ۔ اسی لئے اگر اس میں ساتھ ساتھ صفائی نہ کی جائے تو کچن کا برا حال ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اگر مہینوں میں کبھی ایک دفعہ صفائی کی جارہی ہو تو کام بہت بڑھ بھی جاتا ہے اور مشکل بھی ہوجاتا ہے۔ اسی لئے کوشش کرنی چاہیے کہ ہاتھ کے ہاتھ صفائی کر دی جائے ۔ کھانا پکانے کے چولہا پونچھ دیا جائے، سلیب صاف کر دیا جائے اور اگر چکلا بیلن استعمال ہوا ہے تو فوراً دھو کر رکھ دیا جائے، سلیب کو پہلے گیلے اور پھر خشک کپڑے سے صاف کر لیں۔ گیلی جگہ کیڑے مکوڑے زیادہ آتے ہیں۔ اب ہم آتے ہیں اپنی ہفتہ وار صفائی کی طرف ،جس میں ایگزاسٹ فین، مائیکرو ویو اوون شامل ہیں۔ تو ایسا کیا طریقہ استعمال کریں کہ یہ بھی فٹافٹ صاف ہو جائیں تو پھر جانیے اس کی آسان ٹپ۔۔

مائیکرو ویو اوون کی صفائی کی ٹپ:

داغ دھبوں کو مٹانے کے لیے ایک کپ پانی میں آدھا کپ لیموں کا رس ڈالیں پھر اسے مائیکر و ویومیں رکھ کر پانچ یا تین منٹ تک اسے گرم کریں اس کے بعد اسے پانچ سے دس منٹ مائیکروویو اوون میں ہی رہنے دیں اس سے بھی داغ دھبے ہلکے ہو جاتے ہیں اور آسانی سے صاف بھی ہو جاتے ہیں۔

ایگزاسٹ فین کی صفائی کی ٹپ:

ایگزاسٹ فین کو اچھی طرح کپڑے یا کسی برش کی مدد سے جھاڑ دیں۔ پھر ایک پیالے میں تھوڑا سا سیب کا سرکہ( یا سادہ سرکہ بھی لے سکتے ہیں) اور تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر مکس کرکے اس سے ایگزاسٹ فین کو صاف کریں۔ اب اپنے نیل پالش ریموور یا تھنر جو آسانی سے کسی بھی ہارڈوئیر اسٹور سے مل جائے گا اس میں روئی کو ڈبوئیں اور فین پر لگا کر اچھی طرح رگڑیں اس سے میل کچیل بھی صاف ہو جائے گی اور یہ چمک بھی جائے گا۔ اس کی صفائی کے بعد اگر اس کی پنکھڑیوں پر المونیم فوائل لگا دیں تو آئندہ کے لئے آسانی ہو جائے گی، کہ جب بھی پنکھا گندا ہو ،المونیم فوائل اتار کر دوسرا چڑھا دیں۔

چولہے کی صفائی کی ٹپ:

چولھے کو گندا چھوڑ کر کچن سے باہر نہ نکلیں . چولھے کی صفائی بھی اتنی ہی لازم ہے جتنا باقی کچن کی صفائی ۔ گندا چولہا دیکھنے میں انتہائی برا محسوس ہوتا ہے اوردیکھنے والے کو اس سے آپ کا پھوہڑ پن محسوس ہوتا ہے۔ اگر چولھے پر جلے ہوئے کی داغ ہیں تو اسپرے کلینر کا استعمال کریں اس سے داغ دھبے اور سیاہی آسانی سے صاف ہو جاتی ہے ۔ یا پھر سرکے اور بیکنگ پاؤڈر کا مکسچر بناکر اس کو چولہے پر پھیلا دیں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں، اس کے بعد اس کو کسی بھی گیلے کپڑے سے صاف کر لیں چولہا بالکل چمک جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Kitchen Ki Safai Ka Tariqa

Kitchen Ki Safai Ka Tariqa - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kitchen Ki Safai Ka Tariqa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.