باورچی خانہ ہے یا کباڑ خانہ؟ پھیلی ہوئی چیزوں کو کچن میں سلیقے سے رکھنے کے چند آسان طریقے

image

مثل مشہور ہے کہ کچن ہی خاتون کے سلیقے کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ لیکن سچ یہی ہے کہ دن بھر کھانا پکانے کے ساتھ باورچی خانے کو سمیٹ کر رکھنا آسان نہیں۔ لیکن یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس دیں گے جن سے آپ کا چھوٹے سے چھوٹا کچن بھی سمٹا ہوا اور کشادہ لگے گا۔

ٹشو پیپر اسٹینڈ

کچن میں چھوٹے موٹے استعمال کے لئے ٹشو پیپر ضرور موجود ہوتا ہے جسے سلیب پر رکھا جاتا ہے۔ اس کے بجائے اگر دیوار پر ٹشو پیپر کا اسٹینڈ لگا لیا جائے تو اسے سلیب پر نہیں رکھنا پڑے گا اور نکالنا بھی آسان رہے گا۔

ڈسٹ بن ضرور رکھیں

اگر آپ کے کچن میں ڈسٹ بن نہیں رکھا ہوا تو فوراً خریدلیں۔ کیونکہ بغیر ڈسٹ بن کے کچن میں کام کرنے والا کچرا سلیب پر ہی جمع کرتا جاتا ہے تاکہ ایک ہی بار سارا کچرا باہر پھینک دیا جائے لیکن اس دوران سارا وقت کچن پھیلا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ ڈسٹ بن کی موجودگی میں آپ سارا کچرا فوراً ہی ٹھکانے لگا سکیں گے۔

دیواروں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں

کچن چھوٹا ہو تو اسے مستقل صاف ستھرا رکھنے کے لئے باقاعدہ پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے اس کے لئے آپ تھوڑا تھوڑا کام کرواسکتے ہیں۔ کچن کی دیواروں کو ضروری سامان رکھنے کے لئے کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔ جیسے کہ تیل، نمک ، مرچ اور شکر جیسی بار بار استعمال کی چیزوں کو دیواروں پر جالی والے اسٹینڈ فٹ کرواکر رکھیں۔ یہ صاف کرنے میں بھی آسان رہیں گے۔

تین ٹوکریوں والا اسٹینڈ

آلو، پیاز وغیرہ رکھنے کے لئے الگ الگ اسٹینڈ خریدنے کے بجائے تین سطحوں والا اسٹینڈ خریدیں یہ کچن میں بہت سی جگہ بچائے گا۔

واش بیسن والی جگہ کارآمد بنائیں

برتن دھونے کے بعد پانی ٹپکتا ہے اس لئے برتن کو خشک کیے بغیر کیبنٹس میں نہیں رکھا جاسکتا ورنہ لکڑی کا کیبنٹ خراب ہوجائے گا۔ واش بیسن اوپر دیوار میں جالی کا اسٹینڈ لگوالیں جس میں دھلے ہوئے برتن رکھیں۔ برتن کا پانی گر کر بیسن میں چلا جائے گا اور برتن خشک ہوجائیں گے۔

کٹنگ بورڈ اور چاقو چھریاں

اسی طرح جالی والا اسٹینڈ کٹنگ بورڈ کے لئے بھی خریدیں تاکہ لکڑی کے گیلے بورڈ کو فوراً سکھایا جاسکے۔ چھریاں اور قینچی بھی اس بورڈ میں رکھیں تاکہ زنگ لگنے سے بچ سکیں۔

لٹکنے والے اسٹینڈ

آپ نے دیکھا ہوگا اکثر ہوٹلوں میں شیلف کے اوپر الٹے برتن اور گلاس لٹک رہے ہوتے ہیں۔ یہ اسٹینڈ باقاعدہ فٹ کروائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے یہ گرتے نہیں ہیں۔ اس طرح کی فٹنگ کروا کر نا صرف آپ باورچی خانے میں جگہ بنا سکتے ہیں بلکہ یہ آپ کے کچن کو خوبصورت لک بھی دیں گے

You May Also Like :
مزید

Kitchen Organization Ideas

Kitchen Organization Ideas - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kitchen Organization Ideas. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.