شیف ناحید مختلف ٹی وی چینلز پر مزیدار کھانے اور کچن سے متعلق ٹپس اینڈ ٹرکس بتاتی ہوئی نظر آتی ہیں، ان کے چاہنے والے بھی فون کالز کے ذریعے ان سے رابطے میں رہتے ہیں کیونکہ یہ ریسیپی اتنے دھیمے اور صاف لہجے میں بتاتی ہیں کہ سب کو سمجھ آجاتی ہیں۔ آج ہماری ویب میں ہم بھی آپ کو ان کی بتائی ہوئی کچن سے متعلق کچھ ایسی ٹپس بتائیں گے جو کچن میں کام کرنے والی خواتین کے لئے آسانی کا باعث ہیں۔
ناحید ٹپس:
٭ شیف ناحید کہتی ہیں کہ جب بھی آپ بیکنگ کریں اور برتن جل جائیں تو ان کو نیم گرم پانی میں 4 سے 5 گھنٹے تک ڈبو کر رکھیں، اس کے بعد جب آپ ان کو صاف کریں گی تو جلے ہوئے ذرات نرم پڑ جائیں گے اور جلد ہی آپ کا برتن بھی دھل جائیں گے۔
٭ روزمرہ برتنوں کی صفائی کے حوالے سے شیف ناحید بتاتی ہیں کہ ایک پیالے میں لیموں کا رس نکالیں اور لیموؤں کے چھلکوں کو بھی اسی میں ڈال کر رکھیں، اب برتن دھونے والا لیکیوئیڈ بھی اس میں ایک چمچ شامل کرلیں، اس سے برتن دھوئیں، آپ دیکھیں گی کہ برتن بھی اچھے دھلیں گے اور اکثر جو برتنوں میں چکنائی ہوتی ہے، وہ نہیں رہے گی۔
٭ کچن کے شیلف اور کیبنٹ میں سے اگر بدبو آتی ہو تو ایک چمچ بیکنگ سوڈے کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر شیلف یا کیبنٹس میں رکھ دیں، اس سے بدبو جلد ختم ہو جائے گی۔