بڑی عید پر اگر کوئی چیز سب سے زیادہ استعمال میں آتی ہے تو وہ ہے چھریاں جی ہاں! کیونکہ اگر گوشت کاٹنا ہے بوٹیاں بنانی ہیں یا پھر چربی الگ کرنی ہے تو چھُری کا استعمال تو کرنا ہی ہوگا۔
اس لئے ہم آپ کے لئے لائے ہیں چند ایسے طریقے جس سے آپ کو چھریاں تیز کرنے کے لئے خرچہ کرنے کی ضرورت نہیں اور آپ کریں گی گھر میں ہی چھریوں کو ایک دم تیز تاکہ گوشت کٹ سکے آسانی سے۔
چھریوں کو تیز کرنے کے لئے چند گھریلو ٹپس
• چھری تیز کرنے والا پتھر با آسانی بازار سے مل جاتا ہے یہ تھوڑا کھُردرا ہوتا ہے اور اس پر چھری گھسنے سے یہ تیز ہو جاتی ہے۔
• اس کو طریقہ یہ ہے کہ چھری تیز کرنے والے پتھر کو پہلے پانی میں بھگو کر گیلا کر لیں۔
• اب چھری کو بھی گیلا کریں اور اس پتھر پر دونوں سائیڈز کو 5، 5 منٹ تک گھس لیں۔
• اگر چھری زیادہ خراب ہے تو اس عمل کو دو سے تین مرتبہ دُہرائیں۔
• اس کے علاوہ اگر چائے کے کپ کو اُلٹا کر کے اس کے نچلے حصے پر چُھری کو گھِسا جائے تو اس سے بھی چُھری تیز ہو جاتی ہے مگر اس کے لئے بھی چھری اور کپ کو گیلا ضرور کریں۔
• ایک اور طریقہ یہ ہے کہ سِل بٹے کو گیلا کر کے اس پر چُھری رگڑ لیں چھری تیز ہو جائے گی۔
• اب کریں چھری ان طریقوں سے تیز اور کاٹیں گوشت آسانی سے۔