خواتین کوفتے بناتی ہیں جو گھر میں سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن اکثر یہ ٹوٹ کر دیگچی میں بِکھر جاتے ہیں اور سارا مزہ خراب ہو جاتا ہے، آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کی بتائی ہوئی ایسی ٹپ بتانے والے ہیں جس سے کوفتے نہیں ٹوٹیں گے اور زائقہ بھی برقرار رہے گا تو چلیں ٹپ جان لیتے ہیں۔
ٹپ
• کوفتے کا آزمیزہ بناتے ہوئے اس میں تھوڑے چنے پیس کر ڈال لیں یا پھر اس آمیزے میں زرا سا خشخاش بھون کر شامل کر لیں۔
• پھر ہتھیلی ہر ہلکا سا تیل لے کر کوفتے بنائیں اور ٹرے میں رکھتی جائیں۔
• کوفتے بنانے اور سالن میں شامل کرنے سے پہلے انہیں ٹھنڈا ضرور کر لیں۔
• یہ ٹوٹ کر سالن میں نہیں بکھریں گے۔