اب عام کباب نہیں ہوٹل جیسا لچّھا کباب بنائیں گھر میں بتائی گئی ترکیب سے یہ بنیں اتنے مزیدار کہ جو کھائے کھاتا ہی رہ جائے

image

عید الاضحٰی قریب ہے اور اب نئے نئے طریقے آزما کر مزیدار پکوان بنانے کا وقت آ گیا ہے، تو اس بار جب عید پر مہمان آئیں تو ہمیشہ کی طرح روائتی شامی یا چپلی کباب نہیں اس مرتبہ بنائیں لچھا کباب جو اتنے لذیذ اور مزیدار بنیں گے کہ مہمان بھی آپ کے ہاتھوں کے ذائقے کے گرویدہ ہو جائیں گے۔

تو چلیں پھر لچھا کباب بنانے کی ترکیب جان لیتے ہیں جو ہے اتنی آسان کہ بن جائیں کباب منٹوں میں۔

• لچھا کباب بنانے کی ترکیب

• اجزاء

چکن بریسٹ۔۔۔ (بڑے) 4 عدد

لیموں کا رس۔۔۔ 4 کھانے کے چمچے

لال مرچیں۔۔۔ (کُٹی ہوئی) 1 چائے کا چمچہ

انڈا۔۔۔ 1 عدد

میدہ۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ

ٹوتھ پک۔۔۔ حسب ضرورت

تکہ مصالحہ۔۔۔ 1/2 پیکٹ

چلی سوس۔۔۔ 4 کھانے کے چمچ

لہسن پیسٹ۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ

نمک۔۔۔ حسب ذائقہ

کارن فلور۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ

تیل۔۔۔ حسب ضرورت

• ترکیب

• چکن بریسٹ کو صاف کر لیں اور ہڈی بھی نکال لیں اس کی لمبائی میں پتلی پتلی پٹیاں کاٹ لیں، (اسٹرپس لمبی اور پتلی ہونی چاہئیں موٹی نہ ہوں)۔

• لیموں کا رس، کُٹی ہوئی لال مرچیں، انڈا، میدہ، تکہ مصالحہ، چلی سوس، لہسن پیسٹ، نمک، کارن فلور گوشت میں ملا کر گوشت کی پٹیوں پر لگا لیں اور 15 منٹ کے لئے رکھ دیں۔

• تین پٹیاں لمبی لمبی اٹھائیں اور اس کو فولڈ کریں ساتھ ساتھ اور ایک ایک کرکے 3-4 پٹیاں ملاتے جائیں اور فولڈ کرتے جائیں۔

• تیل گرم کر لیں اس میں فولڈ کی ہوئی پٹیاں رکھ کر احتیاط سے تلیں اگر کھل رہی ہیں تو ٹوتھ پک کی مدد سے بند کرکے شیلو فرائی کر لیں اور بعد میں ٹوتھ پک نکال لیں۔

• لیجیئے تیار ہیں مزیدار لچھا کباب گرما گرم پراٹھوں کے ساتھ کھائیں اور سب کو پیش کریں۔

You May Also Like :
مزید

Lacha Kabab Banane Ka Tarika

Lacha Kabab Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Lacha Kabab Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.