لچھے دار پکوڑے افطار میں نئی ورائٹی کے ساتھ مزیدار ذائقہ جو کھائے کھاتا رہ جائے

image

کوڑوں کی تمام اقسام کھا لی ہیں تو آج بنائیں کچھ نئے انداز میں لچھا چکن پکوڑہ اور افطاری کا دسترخوان سجائیں منفرد ذائقے سے۔

ترکیب

٭ ایک پاؤ بون لیس چکن اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔ پھر اس میں ایک چمچ دھنیا، ہلدی، ادرک لہسن پیسٹ، گرم مصالحہ، لال مرچ، کالی مرچ، زردے کا رنگ، آدھا کپ لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح پیسٹ بنا کر رکھ دیں۔

٭ چار بڑے آلو دھو کر باریک لمبی اسٹکس کی شکل میں کاٹ لیں اور ان میں ایک چمچ لال مرچ، کالی مرچ، چار چمچ کورن فلور، ایک چمچ میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

٭ اب تھوڑے سے باریک کٹے ہوئے آلو اپنی ہتھیلی پر رکھیں اور ان کے اوپر ایک چکن کی بوٹی رکھیں پھر دوبارہ اس کے اوپر تھوڑے سے کٹے ہوئے آلو رکھیں اور ایک پکوڑے نما گول بنالیں پھر اس کو آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

٭ اسی طرح ساری چکن کو کٹے ہوئے باریک آلوؤں کے درمیان میں بھر کر فرائی کرلیں۔

٭ لچھے چکن پکوڑے تیار ہیں آپ کے دسترخوان پر سجنے کے لئے۔

٭ انھیں کیچپ یا مایونیز کے ساتھ پیش کردیں۔

You May Also Like :
مزید

Lachedar Pakode Banane Ka Tarika

Lachedar Pakode Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Lachedar Pakode Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.