لچھے دار پراٹھے بنانے کا آسان سا طریقہ تو بنائیں سنڈے کو فن ڈے اور کریں ناشتے کا مزہ دوبالا

image
پراٹھے خواتین بناتی رہتی ہیں، مگر لچھے دار پراٹھے کچھ ہی لوگ صحیح سے بنا پاتے ہیں، لہٰذا آج آپ اس آسان سے طریقے سے گھر میں لچھے دار پراٹھے بنائیں ۔

طریقہ:

٭ سادہ آٹا جیسے گوندھتی ہیں آپ وہ گوندھ لیں، پیڑا بھی سادہ ہی بنائیں، اور روٹی کی طرح اس کو بیلن کی مدد سے بیل لیں۔

٭ اب اس روٹی کے بیچ سے کنارے تک یعنی آدھے حصے پر چھری کی مدد سے کٹ لگائیں، اور روٹی کا ایک سرا لے کر اس کو چھوٹے چھوٹے گھیروں میں گھمائیں، جیسے کہ آپ رول بناتی ہیں، اس طرح ایک ہی سرے سے شروع کر کے دوسرے پر اختتام کریں۔

٭ اس کو دوبارہ بیلن سے بیلیں اور بڑا پراٹھے کے سائز کا بنا لیں، بس اس کو گھی میں پکالیں۔ لیجیے لچھے دار پراٹھا تیار ہے۔

ضروری ٹپ:

٭ آٹے میں گوندھتے وقت نمک اور تھوڑا سا گھی شامل کرلیں۔

٭ دونوں دفعہ صحیح سے بیلیں تاکہ کوئی بل نہ پڑے، اور پراٹھا کہیں سے ٹوٹے بھی نہیں۔

You May Also Like :
مزید

Lachedar Paratha Banane Ka Tarika

Lachedar Paratha Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Lachedar Paratha Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.