آج کل کی مصروف زندگی میں ڈھیروں لہسن چھیلنے کا وقت بہت کم ہی ملتا ہے، لیکن کیونکہ یہ کھانا پکانے میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اس لئے اس کو چھیلنا بھی ضروری ہے۔
آج ہم لائے ہیں ایک ایسی ٹپ جس کو استعمال کر کے آپ آسانی سے لہسن چھیل سکتی ہیں وہ بھی بنا وقت ضائع کئے۔
ٹپ
• ایک پیالے میں لہسن ڈالیں۔
• پانی کو اُبال کر لہسن پر ڈالیں۔
• انہیں ایک منٹ کے لئے گرم پانی میں چھوڑ دیں۔
• اب لہسن کو دونوں ہاتھوں سے رگڑیں۔
• چھلکے اور لہسن الگ الگ ہو جائیں گے۔
• لیجیئے چھِل گئے لہسن آسانی سے۔
جو کا آٹا:
لہسن کو ایک برتن میں ڈالیں اور اس کو ہاتھ سے توڑ کر ٹکڑے کرلیں اور اس میں 2 کپ جتنا جو کا آٹا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں اب ایک کپڑے کے کوور یا پرانے تکیے کے غلاف میں ڈال کر لہسن کو ہاتھ سے مسل لیں۔ اس طرح لہسن کا چھلکا جلدی اتر جائے گا اور آپ کی انگلیاں بھی نہیں دکھیں گی۔ اب اس چھیلے ہوئے لہسن کا پیسٹ تیار کرلیں۔