دیوار میں بنی لکڑی کی الماری کے اندر دیمک لگ جاتی ہے تو جانیئے اس کو ختم کرنے کے 3 آسان طریقے

image

اکثر گھروں میں یہ دیوار کی الماریاں بنی ہوئی ہوتی ہیں جو سب سے زیادہ کارآمد اور فائدے مند ہوتی ہے کیونکہ اس میں ضرورت کی ہزاروں چیزیں رکھی جاتی ہیں جو کسی کو نظر بھی نہیں آتی ہیں اور حفاظت سے رکھ بھی لی جاتی ہیں۔ ان الماریوں کی صاف صفائی عموماً نظرانداز کردی جاتی ہے کیونکہ وہ بند ہی رہتی ہے۔ البتہ اس کے اندر دیمک لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے الماری اور اس کے اندر رکھی ہوئی چیزیں بالکل خراب ہو جاتی ہیں ۔

اس مسئلے سے بچنے کے لئے ہماری ویب کی ٹپس اینڈ ٹرکس میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کچھ ایسی آسان ٹپس جو الماریوں کو محفوظ بنانے میں مدد دیں گی۔

ٹپس:

٭ الماری میں روزانہ دھونی دیں، یعنی اگر آپ کے گھر میں کوئلے کا چھوٹا سا ٹکڑا موجود ہے تو اس کو اچھی طرح گرم کرکے الماری کے اندر رکھ دیں یا پھر دھونی دے دیں، اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ جتنے بھی چھوٹے موٹے اڑنے والے مچھر یا جو بھی حشرات ہوں گی وہ دور ہو جائیں گی اور دیمک بھی نہیں لگے گی۔

٭ اسپرے بوتل میں مٹی کا تیل بھر لیں۔ پھر دیمک لگی جگہ پر اچھی طرح زیادہ سا اسپرے کریں تاکہ وہ جگہ مٹی کے تیل سے تر ہوجائے۔ اس نسخے کو آزمانے کے بعد واضح فرق آپ کے سامنے ہوگا۔

* آدھا گلاس سفید سرکہ میں 2 لیموں کا رس شامل کریں۔ پھر اس مکسچر کو اسپرے بوتل میں بھر کے رکھ لیں اور دن میں دو مرتبہ اس مسچر کو اسپرے بوتل کی مدد سے دیمک میں چھڑکاؤ کریں اور کچھ دن تک یہ عمل جاری رکھیں۔

You May Also Like :
مزید

Lakri Ki Almari Se Deemak Saaf Karein

Lakri Ki Almari Se Deemak Saaf Karein - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Lakri Ki Almari Se Deemak Saaf Karein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.