کچن میں لال بیگ اور کیڑے مکوڑوں سے نجات پانے کے تین آسان مراحل جانیں اور بھگائیں ان کو ہمیشہ کے لئے

image
لال بیگ اور کیڑے مکوڑے ہر گھر میں ہر کچن میں ہوجاتے ہیں اور ان کو بھگانے کے لئے ہم سب ہی مختلف تدبیریں کرتے رہتے ہیں چلیں ان تین آسان مراحل کو بھی آزما کر دیکھ لیں ہوسکتا ہے کہ آپ کی جان ان ضدی لال بیگوں اور کیڑے مکوڑوں سے چھوٹ جائے۔

٭ صفائی سے قبل:

صفائی سے قبل ایک پتیلے میں پانی ڈالیں اور کسی بھی کپڑے دھونے والے صابن کو کاٹ کر اس میں ڈالیں اور بیس منٹ تک پکائیں۔ پھر اس پانی کو گھر کے کونوں اور خصوصاً کچن میں ڈال دیں اور اس کے بعد لال بیگ کو بھگانے والی دوائی آپ ڈال کر رات بھر کچن بند کر دیں۔

اگلی صبح کچن کو پانی سے دھو کر صاف کرلیں۔

٭ صفائی کے بعد:

ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں اس میں کپڑے دھونے والا سرف اور سفید سرکہ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور اس سے ہر جگہ تولیے کی مدد سے پونچھا لگائیں۔

٭ گولیاں رکھیں

ایک پیالی آٹا، دو چمچ پانی اور آدھا کپ بورک پاؤڈر لے کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا کر گولیاں بنائیں اور کونوں میں رکھ دیں آپ دیکھیں گی کہ اس سے سارے لال بیگ آپ کے گھر کو بائی بائی کردیں گے ساتھ ہی چونٹیوں کو بھی گھر سے باہر کا راستہ دکھا دیں گے۔

ان طریقوں پر عمل کرکے آپ حشرات سے اپنی جان چھڑا سکتی ہیں اور مستقل نہیں بھاگے تو کم از کم کنٹرول میں آجائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Lal Baig Bhagane Ka Tarika

Lal Baig Bhagane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Lal Baig Bhagane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.