کے دسترخوان پر لال شربت کی اپنی الگ خاص اہمیت ہے۔ سب کو ہی روح افزا دیکھ کر سکون اور پی کر راحت ملتی ہے۔
آج جانیں کہ کیسے آپ خود گھر میں اس لال شربت کو بنا سکتے ہیں وہ بھی بے حد آسان ترکیب کے ساتھ۔ ۔ تو اب باہر جانا چھوڑیں اور گھر کا بنا ہوا تازہ لال شربت خود بھی پئیں بچوں کو بھی پلائیں۔
ترکیب
٭ پین میں دو کپ پانی ڈال کر ہلکی آگ پر پانچ منٹ پکائیں۔
٭ پھر اس میں تین کپ چینی ڈالیں اور چمچ چلاتی رہیں۔ جب چینی کی چاشنی تیار ہو جائے تو آگ مزید ہلکی کردیں۔
٭ اس کے بعد چار چمچ عرقِ گلاب اور ایک چمچ کھیوڑہ ڈال کر اچھی طرح چمچ چلا کر پکائیں۔
٭آخر میں تین چمچ کھانے کا رنگ ڈال کر چمچ چلائیں اور آدھا کپ مزید پانی شامل کردیں تاکہ ساری چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں اور شفاف لال شربت تیار ہوجائے۔
٭ افطار سے کچھ دیر پہلے اس شربت کو جگ میں ڈالیں ارو حسبِ ضرورت پانی ڈال کر دو لیموں کا رس ڈال کر پیش کریں۔