آپ نے کبھی لہسن کی سبزی کھائی ہے؟ نہیں تو آج ہی بنائیں لہسن کی مزیدار سبزی جو کھانے اور بنانے دونوں میں آسان

image

لہسن ایشائی ممالک کے کھانوں کی جان ہے یہ ہر دوسرے کھانے میں شامل کیا جاتا ہے، اسکا اپنا ایک الگ اور منفرد ذائقہ ہوتا ہے جو کھانے میں جان ڈال دیتا ہے، ویسے تو لہسن کی چٹنی، اچار اور کھانوں میں ڈالا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو پتہ ہے آسکی سبزی بھی بنائی جاتی ہے؟ اگر نہیں تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں لہسن کی مزیدار سبزی کی ریسیپی جو آپکو یقیناً بہت پہسند آئے گی۔

لہسن کو فرائی کرنا:

سب سے پہلے ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر اسے گرم کریں، اب اس میں چار ثابت لہسن چھلکوں سمیت ڈال کر فرائی کرلیں۔ اوپر ڈھکن لازمی لگائیں ورنہ تیل آپ پہ اڑے گا۔ گولڈن براؤن ہونے پر لہسن کو نکال کر الگ رکھ دیں۔

پیسٹ بنانے کیلیئے:

اب ایک پیالے میں 4 چمچ پسی ہوئی لال مرچ، 1 چمچ دھنیا پاؤڈر، ½ چمچ ہلدی، ½ چمچ گرم مصالحہ، نمک حسبِ ذائقہ، ½ کپ پانی اور 3 چمچ دہی ڈال کر پیسٹ بنا کر رکھ دیں۔

لہسن کی سبزی بنانے کا طریقہ:

۔ ایک کڑھائی میں آدھا کپ تیل ڈال کر گرم کرلیں اب اس میں ½ چائے کا چمچ زیرہ اور اجوائن ڈال کر ایک باریک کٹی ہوئی بڑی پیاز شامل کریں اور اسے ہلکا گولڈن کرلیں۔

۔ اب 1 چمچ باریک کٹا ہوا ادرک، 2 چھوٹی اور 1 بڑی الائچی اور 1 بڑا ٹماٹر باریک کاٹ کر اس میں شامل کریں اوراسکے بعد جو پیسٹ بنایا تھا اسے ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں۔

۔ جب بھون جائے تو اس میں آدھا کپ مٹر شامل کر کے 10 سے 12 منٹ تک ڈھکن لگا کر پکائیں، پھر جو لہسن آپ نے فرائی کئے تھے اسکے اوپر کے ایکسٹرا چھلکے اتار کر اسے مصالحے میں ڈال کر 5 منٹ تک پکا لیں۔

۔ اب اوپر سے بڑی ہری مرچ اور دھنیا کاٹ کر ڈال دیں۔ لیجیئے لہسن کی مزیدار سبزی کھانے کیلیئے تیار ہے، گرما گرم روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں۔

You May Also Like :
مزید

Lehsun Ki Sabji Banane Ka Tarika

Lehsun Ki Sabji Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Lehsun Ki Sabji Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.