لیموں صرف کھانوں میں ہی نہیں بلکہ وزن کم کرنے اور بیوٹی ماسک بنانے جیسی کئی چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے. وٹامن سی سے بھرے چھوٹے سے لیموں میں یوں تو کئی فائدے ہیں لیکن اس کا ایک فائدہ ایسی بھی ہے جو آپ کو بڑی بیماری سے نجات دلانے میں مدد کرسکتا ہے.
دراصل لیموں کی خوشبو میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو انسان کے اعصاب کو پرسکون کرتی ہیں. لیموں کو کچھ دیر سونگھنے سے ذہنی تناؤ، اینزائٹی اور ڈپریشن جیسی بیماریوں سے نجات ملتی ہے. انسان پرسکون محسوس کرتا ہے۔
سب سے پہلے لیموں لیں اور اس کا چھلکا اتار کر چار حصوں میں ایسے تقسیم کریں کہ ایک جانب سے یہ چاروں آپس میں جڑے ہوں. اب ایک پیالے میں ان کو رکھ کر اپنے بستر کے پاس والی ٹیبل پر رکھ دیں۔
بہترین نتائج کے لیے یہ عمل رات کو کریں تاکہ لیموں رات بھر آپ کے ذہنی تناؤ کے خلاف کام کرتا رہے اور صبح آپ تازہ دم اٹھیں