گھر کے کونوں میں لیموں کی پوٹلی بنا کر رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ گھر کی ایسی انوکھی ٹپ جو آپ کو کئی پریشانیوں سے بچا سکتی ہے

image

موسم تبدیل ہوتے ہی جہاں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے وہیں دوسری طرف ایسے حشرات جو سردیوں میں چھپ جاتے ہیں، وہ بھی باہر نکل آتے ہیں۔ جن میں چھوٹے چھوٹے کیڑے مکوڑے چونٹیاں اور لال بیگ وغیرہ شامل ہیں۔

ان کیڑوں کی وجہ سے جہاں گندگی پھیلتی ہے وہیں جراثیم بھی پھیلتے ہیں، اور لال چونٹیاں تو جسم سے چپک کر کاٹتی بھی ہیں۔ اسی لیئے ان سے بچنے کے لیئے آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایک آسان سی ٹپ، جو آپ کو اس پریشانی سے بچا سکتی ہے۔

کیڑے مکوڑے اور چونٹیوں کو بھگانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے دو لیموں لیں اور ان کو چھیل کر ان کے چھلکے علیحدہ کردیں

۔ اب ایک ململ کے کپڑے میں ان چھلکوں کو ڈال اسکی پوٹلی بنالیں اور ربڑ بینڈ سے باندھ دیں

۔ پھر اوپر سے پوٹلی پر لیموں کا رس نچوڑ دیں

۔ اب اس پوٹلی کو گھر کے دروازے، کھڑکیوں اور ان کونوں کھانچوں میں رکھیں جہاں سے کیڑے مکوڑوں اور چونٹیوں کے آنے کا اندیشہ ہو

۔ پوٹلی میں موجود لیموں کے چھلکوں کی خوشبو سے یہ حشرات دور بھاگتے ہیں، اسلیئے اس ٹپ کو لازمی آزمائیں

You May Also Like :
مزید

Lemon Peel Tip For Insects

Lemon Peel Tip For Insects - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Lemon Peel Tip For Insects. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.