مہنگائی کے اس طوفان میں جہاں سب بری طرح پھنے ہوئے ہیں وہیں غریب اور مڈل کلاس طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے، کیونکہ انہیں ایک دن کا کھانا بنانے کیلیئے بھی سوچنا پڑتا ہے آج کون سی سبزی بنائیں جو سستی ہو۔
جیسے کہ آج کل ٹماٹر اور لیموں کافی سستے مل رہے ہیں مارکیٹ میں، جن کی قیمتیں رمضان آتے ہی آسان پر پہنچ جائیں گی۔ اسلیئے گھریلو خواتین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان چیزوں کو محفوظ کر کے رکھیں تا کہ یہ لمبے عرصے چل سکیں۔
لیموں محفوظ کرنے کا طریقہ:
بہت سی خواتین یہ نہیں جانتیں کہ لیموں کو کس طرح محفوظ کر کے رکھنا چاہیئے، جس سے وہ خراب بھی نہ ہوں اور لمبے وقت تک استعمال بھی کئے جا سکیں۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں اس کا ایک آسان طریقہ
۔ سب سے پہلے سستے لیموں خرید لیں، اور یہ فکر نہ کریں کہ وہ دکھنے میں کیسے ہیں بس رسیلے لیموں مارکیٹ سے لے آئیں
۔ اب ان کو دھو کر ایک پیالے میں ان کا رس اچھی طرح سے نچوڑ کر نکال لیں
۔ رس نکالنے کے بعد انہیں چھلنی سے چھان لیں تا کہ بیج علیحدہ ہوجائیں، یا چمچ سے بھی نکال سکتی ہیں آپ
۔ پھر لیموں کے رس کو آئس کیوب (برف جمانے والی ٹرے) والے سانچے میں بھر کر فریز کردیں
۔ جب وہ جم جائیں تو ان کیوبز کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں
۔ استعمال کے وقت ایک کیوب نکال کر کھانے میں شامل کریں یا جوس بنا کر پیئیں، یہ لمبا عرصہ چل سکتے ہیں آرام سے