کھارے پانی سے پریشان لوگوں کے گھروں میں ہر وقت پانی کا کین موجود ہوتا ہے کیونکہ یہ میٹھے پانی کا واحد حصول سمجھا جاتا ہے۔ کین میں پانی بھرا رہنے کی وجہ سے اس کو اٹھانے میں مشکل ہوتی ہے اور خواتین تو ایک ہاتھ سے یہ کین اٹھا بھی نہیں پاتی ہیں ایسے میں ان خواتین کی آسانی کے لیے یہ ترکیب بتائی جا رہی ہے اب آپ بھی آسانی سے کین کو اٹھا سکتی ہیں۔
کین کو اٹھائیں کیسے؟
٭ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ڈوری یا موٹی رسی کو اس طرح گول گھما کر پھندے کی طرح گول بنائیں اور درمیان سے گرا لگا دیں اور اس درمیان میں بوتل کا منہ پھنسا دیں۔ لیجیے یہ طریقہ آپ کو بھاری کین اٹھانے میں مدد دے گا۔
میٹھے پانی کی بوتلوں کا استعمال تقریباً ہر گھر میں ہی ہوتا ہے۔ ہر ہفتے پمیٹھے پانی کی بوتلیں خریدتے ہیں یا پانی کے کین بھرواتے ہیں تاکہ کھانے پینے میں استعمال کرسکیں۔ پانی تو ساف شفاف مل جاتا ہے لیکن کچھ وقت بعد یہ بوتلیں اور کین اندر سے کالے ہو جاتے ہیں ان میں میل کچیل اور کائی جم جاتی ہے۔ روزانہ ان کو نہ دھونے اور صاف نہ رکھنے کی وجہ سے یہ بوتلیں خراب ہو جاتی ہیں۔
اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے تو جانیے کیسے ان کو آسانی سے صاف کریں؟
٭ ایک سے دو گلاس پانی کو گرم کرکے اس بوتل یا کین میں ڈالیں اور اس میں کاسٹک سوڈا ڈال کر اچھی طرح بوتل یا کین کو ہلائیں۔ پھر پانی نیم ٹھنڈا ہونے کی صورت میں جونے کی مدد سے رگڑ لیں۔ یوں بوتل بھی صاف ہو جائے گی اور اس میں کسی قسم کی مہک بھی نہیں آئے گی۔