کہیں گوشت خراب نہ ہو جائے ۔۔ قربانی کا گوشت فریزر میں رکھ تو لیا، لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گوشت سڑ نہ جائے، اس کو محفوظ کرنے کا آسان طریقہ جانیے

image

قربانی کا گوشت تقریباً سب کے فریزر میں رکھا ہوا ہے کسی کے پاس زیادہ تو کسی کے پاس کم ہے۔ کسی کے پاس تو اتنا زیادہ گوشت بھرا ہوا ہے کہ ڈر لگتا ہے لائٹ چلی جائے تو یہ خراب نہ ہو جائے اور اب تو لوڈشیڈنگ ہر علاقے میں 3 گھنٹے سے زیادہ ہو رہی ہے۔ ایسے میں خواتین کو یہ ڈر ہوگا کہ کہیں گوشت ہی سڑ نہ جائے۔ اگر آپ بھی اسی مسئلے سے دو چار ہیں تو اب یہ آسان ٹپ کا استعمال کریں اور لوڈشیڈنگ سے گوشت خراب ہونے کی فکر بھول جائیں۔

اس میں آپ کا تھوڑا سا وقت زیادہ درکار ہوگا لیکن گوشت بالکل محفوظ ہو جائے گا اور آپ اس سے مزے مزے کے پکوان بنا سکتی ہیں۔ سب سے پہلے تو اس بات کو یقینی بنا لیں کہ قربانی کے گوتش کو دھو کر نہ رکھیں۔ بلکہ یونہی تھیلیوں میں رکھیں۔ لیکن چونکہ لائٹ زیادہ جارہی ہے اس لیے یہ ٹپ کارآمد نہیں ہے۔

٭ گوشت کو ایک بڑے تھال میں نکال کر رکھیں، ایک ایک ٹکڑے کو الگ کریں اور اس میں 1 بڑا چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح ہاتھوں سے مکس کریں۔

٭ اب ایک کپ پانی کو کڑاہی میں ڈالیں اور اس گوشت کو ہلکی آنچ پر ڈھک دیں اور 20 منٹ تک پکنے دیں۔ کچھ دیر بعد گوشت پانی چھوڑ دے گا۔ جب تک گوشت اچھی طرح پانی نہ چھوڑ دے اس کو پکنے دیں۔ پھر سارا پانی پھینک دیں اور گوشت کو المونیم فوائل پر پھیلائیں۔

٭ المونیم فوائل پر رکھ کر گوشت کو اچھی طرح پیک کریں اور فریزر میں رکھ دیں۔ اس طرح سے گوشت لائٹ کے بغیر بھی ایک مہینے تک بآسانی محفوظ رہے گا۔

You May Also Like :
مزید

Loadshedding Mein Bhi Gosht Kharab Nahi Hoga

Loadshedding Mein Bhi Gosht Kharab Nahi Hoga - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Loadshedding Mein Bhi Gosht Kharab Nahi Hoga. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.