سلائی مشین بار بار دھاگہ توڑتی ہے ۔۔ جانئیے گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا طریقہ جس سے آپ ہزاروں روپے بچا سکتی ہیں

image

سلائی مشین صرف خواتین کی ہی نہیں بلکہ مرد حضرات کی بھی ضرورت بن گئی ہے ۔ ایک سے بڑھ کر ایک درزی حضرات موجود ہیں اور گھروں میں درزنیں ہیں جو کپڑوں کو مہارت سے سیتی ہیں اور سلائی مشین کو سیٹ کرتی رہتی ہیں۔ مشین کی دیگر چیزوں سے متعلق ہم نے بتایا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے کمنٹ کرکے یہ پوچھا گیا تھا کہ سلائی مشین اگر دھاگہ زیادہ توڑے تو کیا کریں، آج ان لوگوں کے لئے ہم بتانے جا رہے ہیں سب سے آسان ٹپ جو گھر بیٹھے آپ کرسکتے ہیں جس سے آپ کی مشین نہ تو دھاگہ توڑے گی اور نہ رُکے گی۔

دھاگہ توڑنے سے بچانے کی ٹپ:

٭ مشین کا تیل سارے پرزوں میں ڈالیئے۔

٭ جہاں دھاگہ ڈالتی ہیں، اس میں بھی ڈالیئے اور تھوڑا سا تیل دھاگے پر بھی ڈالیئے۔

٭ اس کے بعد مشین کو تھوڑی دیر چلائیے اور دیکھیں کہ دھاگہ ٹوٹ رہا ہے یا نہیں، اگر کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہوا ہوگا تو دھاگہ نہیں ٹوٹے گا۔

٭ پھر بھی دھاگہ ٹوٹے تو آپ مشین کا گز بدل کر چیک کرلیں۔ اس سے دھاگہ نہیں ٹوٹے گا اور چاند کو بھی بدل لیجیئے۔

سلائی مشین کا وہیل جام ہو جائے تو کیا کریں؟

٭ سلائی مشین کا وہیل جام ہو جائے تو سب سے پہلے ایک سوتی کپڑا لیجیے، اس سے مشین کے وہیل کے اطراف کی اچھی طرح صفائی کرلیں، اب مشین کا تیل اس وہیل کے چاروں اطراف اچھی طرح ڈالیں اور پھر ہلکے ہاتھ سے کوشش کریں کہ وہیل کو گھمائیں اور یہ غور کریں کہ اگر اس وقت بھی وہیل پر زور زیادہ پڑ رہا ہو تو آپ ایک پیچ کس کی مدد سے وہیل کے درمیان میں موجود پیچ کو کھول دیجیے اور پھر سے اس میں مشین کا تھوڑا سا تیل ڈالیں اب وہیل کو ہلائیں، اگر وہ بآسانی حرکت کر جائے تو پیچ کو دوبارہ ٹائٹ کردیجیے اور مشین کو چلائیں۔ تھوڑا سا مسئلہ ہوگا تو یہ فوراً خودبخود ٹھیک ہو جائے گا لیکن اگر صحیح نہ ہو تو آپ ایک مرتبہ مشین کا بیلٹ بھی تبدیل کرکے دیکھ سکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Machine Dhaga Q Torti Hai

Machine Dhaga Q Torti Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Machine Dhaga Q Torti Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.