روزمرہ استعمال کی کئی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کے متعلق ہر کسی کو نہیں معلوم ہوتا لیکن مسائل کا حل ڈھونڈنے سے ہی ملتا ہے۔ آپ کا بھی کچن اکثر گندہ رہتا ہوگا یا گوندھا ہوا آٹا فریج میں رکھنے کے باوجود بھی خراب ہو جاتا ہوگا جس کو مجبوراً پھینکنا پڑتا ہوگا۔ لیکن ان مسئلوں سے بچنے کے لیے آج ہم بتاتے ہیں آپ کو کہ اب ان مشکلوں سے کیسے بچنا ہے۔
گوندھے ہوئے آٹے پر ماچس کی تیلیاں لگانے سے کیا ہوتا ہے؟
٭ گوندھا ہوا آٹا اگر خراب ہو جائے تو اس کو پھینکیں نہیں بلکہ فریج میں ڈھانپ کر رکھ دیں اور اس میں ماچس کی تیلیاں رکھ کر کچن کی صاف صفائی کرسکتے ہیں۔ وہ کیسے؟ ماچس کی تیلیاں استعمال کے بعد اکثر ہم کاؤنٹر پر پھینک دیتے ہیں اور پھر جھاڑو لگاتے وقت ان کو بھی سمیٹنا پڑتا ہے ایسے میں آپ ایک ماچس کی خالی ڈبیا لیں اور ایک بھری ہوئی ان دونوں کے درمیان آٹا چپکا دیں اور پھر ایک ماچس کی تیلی کو نکالیں استعمال کریں اور خالی ڈبیا میں ڈال کر محفوظ کرتی جائیں یوں آپ گندگی سے بھی بچ سکتی ہیں اور آٹے کو استعمال بھی کرلیں گیں۔