قربانی کے جانور کا مغز ذائقہ دار کیسے بنائیں؟ معروف شیف نے بتائی ایسی جھٹ پھٹ ریسیپی جو اس عید خواتین کے کام آئے

image

مغز برصغیر کی مشہور ڈش ہے جو پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈیا میں بہت ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہے۔ ہمارے یہاں بکرا عید پر قربانی کے فورا بعد مغز الگ کرنے بعد اس کی مختلف ڈشز بنتی ہیں کسی کو مغز فرائی پسند ہے تو کسی کو مغز گریوی کے ساتھ، آج ہم لے کے آئے ہیں آپ کے لیئے مغز مصالحہ کی ریسیپی جسے کھا کر آپ لطف اندوز ہوجائیں گے۔ مغز بنانے سے پہلے اسے ٹھنڈے برف والے پانی میں دس منٹ کیلیئے رکھ دیں اس سے مغز کے اوپر لگی باریک جِھلی اتر جائے گی۔

اجزاء:

مغز ایک عدد، تیل، پیاز تین عدد، دو عدد ٹماٹر کا پیسٹ، ادرک لہسن کا پیسٹ دیڑھ کھانے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ، پیسا ہوا دھنیا دو چائے کا چمچ، زیرہ دو چائے کا چمچ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک باریک کٹی ہوئی۔

بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے ایک ہانڈی میں پانی لیں اس میں مغز اور ہلدی ڈال کر چھ سے سات منٹ تک ابال لیں۔ اب دوسری ہانڈی میں تیل گرم کرکے پیاز گولڈن باؤن کرلیں پھر ادرک لہسن اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کرکے بھونیں، اب اس میں ہلدی، لال مرچ، پسا ہوا دھنیا، زیرہ، اور نمک ڈال کر بھون لیں اچھی طرح مصالحہ بن جانے کے بعد اس میں ابلا ہوا مغز کاٹ کر ڈال دیں تھوڑی دیر پکانے کے بعد اس میں کالی مرچ شامل کریں پانچ منٹ تک ڈھکن ڈھاک کر رکھیں اور پھر اوپر سے کٹا ہوا دھنیا، ہری مرچ اور ادرک ڈال کر چالہا بند کردیں۔ لیجیئے تیار ہے مزیدار مصالحہ مغز۔

You May Also Like :
مزید

Magaz Banane Ki Recipe

Magaz Banane Ki Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Magaz Banane Ki Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.