گھر میں مکھن بنانے کا آسان طریقہ جس کو جاننے کے بعد لذیز مکھن گھر میں ہی تیار کریں اور کم پیسوں میں بھرپور ذائقہ گھر میں ہی پائیں ۔۔۔
ناشتہ ہو یا کوئی میٹھی ڈش، ہانڈی ہو یا مکنی مکھن کسی نہ کسی طرح ہم سب استعمال کرتے ہیں کیونکہ مکھن ڈالنے سے کھانوں کا ذائقہ اور غذائیت دونوں بڑھ جاتی ہیں۔
اب اگر گھر میں آسانی سے مکھن بنانے کا طریقہ خواتین جان لیں تو وہ ہر گز بھی بازار کے مہنگے مکھن کو نہیں خریدیں گی کیونکہ جب گھر میں ہی بھرپور غذائیت وہ بھی سستے داموں میں مل رہی تو خود ہی بنا لیں۔
ٹپ:
اجزاء:
مکھن بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے آدھا کلو گھی، ایک کپ آئل، ایک چمچ نمک، کھانے کا زرد رنگ، ایک کپ دودھ اور پانچ سے آٹھ برف کے کیوبز۔۔۔
طریقہ:
• ایک بھگونے کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔
• اس میں گھی اور کچھ برف کے کیوبز ڈالیں اور اچھی طرح پگھلائیں۔
• اس کے بعد آپ اس میں آئل کا اضافہ کریں اور مذید برف کے کیوبز ڈال کر آدھے گھنٹے تک پکائیں۔
• پھر اس میں کھانے کا زرد رنگ اور نمک ڈالیں اور چمچ چلاتی رہیں۔
• بیس منٹ بعد آپ دیکھیں گی کہ ایک گاڑھا سا مکھن بن کر تیار ہوجائے گا۔
• لیجئیے اب گھر میں ہی بازار جیسا مکھن بن کر تیار ہوگیا ہے۔
• اس کو کسی پیالے میں نکالیں اور فریزر میں جما لیں۔