یہ کیوں جینا حرام نہ کریں، یہ تو مکھیاں ہیں ۔۔ بارش کے موسم میں مکھیوں کو بھگانے کے کچھ ایسے طریقے جو بڑی مشکل آسان کریں

image

اس مرتبہ تو برسات کے موسم میں یوں لگ رہا ہے جیسے پانی کے ساتھ ساتھ مکھیوں کی بھی برسات ہو رہی ہو، ہر جگہ مکھیاں ہی مکھیاں ہیں۔ کھانے کی کوئی چیز ہو یا کپڑے، کچن ہو یا کھڑکیاں غرضیکہ ہر جگہ مکھیاں ہی مکھیاں ہیں۔ صفائیاں کر کرکے تھک چکی ہیں لیکن یہ ختم نہیں ہو رہی ہیں تو جانیے ان سے بچنے کے کچھ ایسے طریقے جو آزمودہ بھی ہیں اور ان مکھیوں کو گھر سے نکال باہر کرنے کا آسان ذریعہ بھی۔

٭ گھر کے کونوں میں لیموں کے 2 ٹکڑے کاٹ کر اس میں 6 سئ 8 لونگ دبا کر رکھ دیں یہ مکھیوں کو بھگانے کا وہ طریقہ ہے جو سب سے آسان اور زبیدہ آپا کا بتایا گیا ہے۔

٭ گھر میں فینائل کا سپرے کریں اور کونوں میں فینائل کی گولیوں کو رکھنے سے بھی یہ مکھیاں بھاگیں گی۔ اگر کوئی میٹھی چیز گر جائے تو اس پر فوری فینائل کا سپرے کردیں۔

٭ نیم کے پتوں کو گھر میں جلا کر اس کی دھونی دیں یہ قدیم اور آسان نسخہ ہے جو پہلے کے دور میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا تھا۔

٭ پیاز کے چھلکوں اور لہسن کے چھلکوں کو توے پر سیک لگائیں اور ان کو اس جگہ رکھ دیں جہاں مکھیاں زیادہ آ رہی ہیں۔ آپ غور کریں گی مکھیاں جلد ہی بھاگ جائیں گیں۔

You May Also Like :
مزید

Makkhi Ko Bhagane Ka Tarika

Makkhi Ko Bhagane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Makkhi Ko Bhagane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.