گھر کا ماربل فرش بے رنگ ہوگیا ہے یا اس پر پینٹ لگ گیا ہے؟ اب کریں کم پیسوں میں اپنے ماربل کے فرش کی پالش تا کہ وہ دِکھے بلکل بے داغ اور نئے جیسا

image

جن لوگوں کے گھر ماربل کا فرش ہوتا ہے انھیں انکی صفائی کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے کیونکہ وہ جلدی میلے اور گندے ہوجاتے ہیں، ہلکے رنگ کے ہونے کی وجہ سے ان پر لگے داغ دھبّے بہت نمایاں ہوتے ہیں۔ اور کچھ عرصے بعد ماربل پھیکے پڑنے لگتے ہیں انکی چمک کم ہوجاتی ہیں۔ ایسے میں اسے پھر سے نئے جیسا کیسے کر سکتے ہیں؟ اس کے لیئے ہم لائے ہیں وہ طریقے جن کے استعمال سے آپ کے ماربل بلکل چمک جائیں گے۔

ماربل کی صفائی:

۔ ماربل کو پالش کرنے کیلیئے آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک بالٹی پانی میں دو کپ بھر کے نمک ڈالنا ہے اسکے ساتھ اگر آپ کے پاس ڈش واشنگ جیل ہے تو بہت اچھی بات ہے نہیں تو آپ برتن دھونے والے صابن کا آدھا ٹکڑا بھی اس میں ڈال سکتے ہیں۔ اب ان دونوں چیزوں کو مکس کریں تاکہ یہ آپس میں اچھی طرح مل جائے۔

۔ اب اس پانی کو ماربل کی دیوار یا فرش پر ڈالیں اور برش کی مدد سے اسے رگڑیں، ماربل پر جہاں جہاں پینٹ کے نشان یا ضدی داغ ہوں اس جگہ توتھ پیسٹ بھی لگائیں اس سے وہ داغ نکل جائیں گے۔ تھوڑی دیر ایسے ہی رہنے دیں اسکے بعد گیلے کپڑے سے فرش یا دیوار کو پونچھ لیں۔

ماربل کی پالش:

۔ ماربل صاف کرنے کے بعد اسےپوری طرح سے خشک کرلیں جب وہ سوکھ جائے تو آپ نے ایک لیٹر مٹی کا تیل لینا ہے اور اس میں تین سے چار چمچ وارنش کے شامل کرکے اچھے سے مکس کرلینا ہے، وارنش آپ کو کسی بھی پینٹ کی دکان سے با آسانی مل جائے گی۔

۔ اب آپ نے روئی یا سوتی کپڑے کو اس پالش میں ڈبو کر کو ہلکے ہاتھوں سے ایک ہی سمت میں فرش یا دیواروں پر لگانا ہے۔ پالش کرتے وقت دھیان رکھنا ہے کہ گھر کے کھڑکی دروازے بند ہوں، نہیں تو باہر کی دھول مٹی گیلی پالش پہ چپک جائے گی۔

۔ پالش کرنے کے بعد چھ گھنٹوں تک اس پر ہاتھ نہیں لگانا ہے ورنہ اس پر نشان آجائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Marble Ka Farsh Polish Karne Ka Tarika

Marble Ka Farsh Polish Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Marble Ka Farsh Polish Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.