اگر آپ کے باورچی خانے میں موجود مصالحوں میں بھی کیڑے لگ گئے ہیں تو۔۔۔ جانیں مصالحوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کے چند طریقے

image

اکثر خواتین اس بات سے پریشان رہتی ہیں کہ ان کے باورچی خانے میں موجود مصالحوں میں کیڑے لگ جاتے ہیں اور پھر انہیں نکالنا بہت مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ مصالحوں کو کھُلا بھی نہیں چھوڑا جا سکتا۔

آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ آپ کس طرح مصالحوں میں کیڑا لگانے سے روک سکتی ہیں بس ہماری بتائی ہوئی ٹپس پر عمل کریں۔

مصالحوں کو کیڑوں سے بچانے کا طریقہ

• سب سے پہلے تو مصالحے خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کی ایکسپائری ڈیٹ کیا ہے، یہ تازہ ہوں تو ہی انہیں خریدیں ورنہ ان میں جلد کیڑے لگ سکتے ہیں۔

• اب ہلدی ہو، ہسی لال مرچ یا کٹی لال مرچ اور کوئی دیگر مصالحے سب کو فریزر میں رکھیں اور جب ضرورت ہو ان میں سے تھوڑا سا برنی میں نکال کر استعمال کریں باقی فریج میں واپس رکھ دیں اس طرح ان میں کبھی کیڑا نہیں لگے گا اور یہ جمتے بھی نہیں ہیں۔

• اگر آپ چاہتی ہیں کہ مصالحے تازے رہیں اور اس میں کیڑا نہ لگے ساتھ ہی ان کا ذائقہ بھی خراب نہ ہو تو تمام مصالحوں کو ائیر ٹائٹ کنٹینر میں رکھیں۔

You May Also Like :
مزید

Masala Mehfooz Karne Ka Tarika

Masala Mehfooz Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Masala Mehfooz Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.