کچھ کھانے کو نہ ملے الو کے چپس مل جائیں یہ تو سب ہی کی پسند ہیں، اب سب جان بھی لیں کہ کیسے بازار جیسے کرسپی فرائز آپ اپنے کچن میں خود تیار کرسکتے ہیں۔
طریقہ:
٭ آلوؤں کو لمبا اسٹک نما کاٹ کر بھگو لیں، بھیگنے پر پانی سے نکال لیں۔
٭ ان آلوؤں میں حسبِ ضرورت لال پسی مرچ، زیرہ پاؤڈر، اجوائن پاؤڈر، ہلدی، نمک اور آخر میں میدہ مکس کرکے پانچ سے سات منٹ تک چھوڑدیں۔
٭ کڑاہی میں آئل گرم کریں اور ان کو فرائی کرلیں۔ لیجیئے کرسپی آلو کے فرائز خدمت میں پیش ہیں۔
ضروری ٹپس:
٭ آلو بڑے والے لیں تو وہ لمبی اسٹکس باہر جیسی دکھیں گی۔
٭ آلوؤں کو اچھی طرح دو سے تین مرتبہ دھو کر ان کا سفید پانی نکال دیں۔
٭ میدہ تھوڑا سا زیادہ لگائیں تاکہ کوٹننگ اچھی بنے۔
٭ سات سے آٹھ منٹ فرائز کو آئل میں پکائیں تاکہ اچھی طرح پک جائیں۔