ٹھرئیے ! اگر مسور کی دال بنانے جارہی ہیں تو اس کے متعلق اہم باتیں جان لیں تاکہ آپ بھی اپنی صحت کا رکھ سکیں بھرپور خیال

image
سور کی دال جو عام طور پر ملکہ مسور کے نام سے جانی جاتی ہے اس کو بعض لوگ کھانے سے ہچکچاتے ہیں ۔۔ لیکن اگر ایسا ہے تو تمام افراد جان لیں کہ مسور کی دال میں بھی قدرت نے ڈھیروں فوائد پوشیدہ رکھے ہیں ۔۔ جن کو آپ جان لیں تو کھانا نہیں چھوڑیں گے۔۔۔۔۔

1: غذائیت:

غذائیت کے لحاظ سے مسور کی دال میں بارہ فیصد رطوبت، پچیس فیصد پروٹین اور ساٹھ فیصد کاربوہائیڈریٹس جبکہ پوٹاشیم اور فاسفورس بھی وافر مقدار میں پایا جاتاہے جو کہ ہماری صحت کے لئے بہت ضروری جز ہیں۔

2: دل کے لئے

مسور کی دال دل کو پرسکون اور نرم کرتی ہے۔ یہ کولیسٹرول کو کم کر کے دل کو صحت مند رہنے میں مدد دیتی ہے۔

3: آنکھوں کے لئے

جن کی آنکھوں سے پانی زیادہ آتا ہے یہ دال آنکھوں سے پانی کے اخراج کو کم کرتی ہے. مسور کی دال میں چونکہ وٹامن اے، بی اور ای پائے جاتے ہیں لہٰذا یہ بینائی بڑھانے میں بھی خاصی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

4: بالوں کے لئے

یہ دال بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بالوں کو درکار اہم اجزاﺀ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

5: ہائی بلڈپریشر اور شوگر لیول

مسور کی دال ہائی بلڈ پریشر اور شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ کولیسٹرول کو کم کر کے دل کو صحت مند رہنے میں مدد دیتی ہے-

6: وزن میں کمی

مسور وزن کم کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔

7: جلد کے لئے

مسور کی دال کھانے والوں کی جلد خراب نہیں ہوتی اور وہ اپنی عمر سے انتہائی کم دکھائی دیتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ ہمہ وقت چمکتا دمکتا رہے تو مسور کی دال کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرلیں-

8: ہڈیوں کے لئے

وٹامن کی خاصی مقدار رکھنے کی بدولت یہ ہڈیوں اور دانتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے
You May Also Like :
مزید

Masoor Ki Daal Ke Fawaid

Masoor Ki Daal Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Masoor Ki Daal Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.