بچے مٹر نہیں کھاتے تو اب ان کو آلو گوشت میں ڈال کر پکائیں ! مزیدار حیدرآبادی سالن آج آپ بھی بنائیں، جو سب شوق سے کھائیں گے

image

آج کل بازار میں مٹر بہت زیادہ مل رہے ہیں لیکن ہر کوئی مٹر کا شوقین نہیں ہوتا خصوصاً بچے تو اس کو کھانے سے منہ بناتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ان کو مٹر کا سالن دیا جائے لیکن اگر یہی مٹر آپ آلو گوشت میں ڈال کر ہمارے بتائے گئے اس اندازے سے بنائیں گے تو بچے بھی شوق سے کھائیں گے اور ہر کوئی آپ سے یہ کھانا کھانے کے لیے دوبارہ فرمائش کرے گا۔

اجزاء:

ایک پاؤ مٹر،

آدھا کلو آلو،

آدھا کلو گوشت ( بیف ) چکن کا استعمال بھی کرسکتی ہیں،

لال مرچ پاؤڈر،

ہری مرچ،

ہرا دھنیا،

کالی مرچ،

گرم مصالحہ،

املی کا پیسٹ،

ٹماٹر 2 سے 3،

دہی آدھا کپ

پیاز 1 سے 2 کٹی ہوئی

آئل 1 سے ڈیڑھ کپ،

ہلدی ایک چمچ،

دھنیا آدھا چمچ،

لونگ 1 سے 2،

لیموں کا رس 1 چمچ

زیرہ آدھا چمچ۔

ترکیب:

٭ آلوؤں کو دھو کر چھیل لیں اور اپنی مرضی کے مطابق کاٹ کر رکھ لیں یا پھر گول قتلے کاٹ لیں۔

٭ مٹر چھیل کر ان کو کم آئل میں فرائی کرلیں کہ ہلکا سا رنگ تبدیل ہو جائے۔

٭ پیاز کاٹ کر اس کو آئل اور زیرے میں براؤن کرلیں اور سل بٹے پر پیس کر اس کو دوبارہ آئل میں ڈال دیں اور اب اس میں ہلدی، دھنیا، کالی مرچ، لال مرچ، لونگ، دہی، ٹماٹر اور ایک کپ پانی ڈال کر اچھی طرح مصالحہ بھونیں اور اس میں آلو ڈال کر چھوڑ دیں۔

٭ گوشت کو ابال کر الگ رکھ لیں۔

٭ جب آلو گلنے پر آجائیں تو اس میں گوشت ڈال کر 5 سے 8 منٹ کیلئے ڈھکن ڈھک کر پکنے دیں۔

٭ گوشت اور مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں املی کا پیسٹ، لیموں کا رس اور مٹر ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں اور ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔

You May Also Like :
مزید

Matar Aloo Gosht Ka Salan

Matar Aloo Gosht Ka Salan - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Matar Aloo Gosht Ka Salan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.