ہر گھر میں اے سی اور ائیر کولر جیسی مہنگی اشیاء کا استعمال تو ممکن نہیں. مگر تھوڑی سی عقل لگا لی جائے تو ایک عام مٹکے سے بھی اے سی جیسی ٹھنڈک کے مزے لیے جاسکتے ہیں. آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے.
اس کے لئے کوئی بھی عام سے مٹی کا مٹکا، ڈرل مشین، چھوٹا ایگزاسٹ فین، بیٹری، سوئچ اور تھرموکول کی شیٹ لے لیں.
سب سے پہلے ویڈیو میں بتائے گئے طریقے سے تھرموکول کی شیٹ کو مٹکے کے اوپر رکھ کر نشان بنا لیں اور گولائی میں کاٹ لیں. اب ایگزاسٹ فین کو شیٹ پر رکھ کر دیکھیں. جتنا حصہ پنکھے کا ہے شیٹ کو درمیان سے اتنا ہی کاٹ دیں. اب مٹکے میں ڈرل مشین سے 20، 25 احتیاط سے سوراخ کر لیں. ویڈیو میں بتائے طریقے سے ہی ایگزاسٹ فین کو تھرموکول کی شیٹ، بیٹری اور سوئچ میں لگائیں.
مٹکے کے اندر برف یا ٹھنڈا پانی رکھ دیں. سوئچ آن کر دیں. پنکھے کے اندر سے آنے والی ٹھنڈی ہوا سے کمرہ صرف آدھے گھنٹے میں ہی اے سی جیسا ٹھنڈا ہوجائے گا. بیٹری کے بجائے اس کو بجلی سے بھی چلا سکتے ہیں جبکہ بیٹری کے استعمال سے بجلی جانے کے بعد بھی یہ چھوٹا اے سی کمرہ ٹھنڈا کرتا رہے گا.