مایونیز کو صفائی کے لئے استعمال کرنے کا طریقہ

image

مایونیز کو صفائی کے لئے استعمال کرنے کا طریقہ

مایونیز کو زیادہ تر کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مایونیز کو ہم کھانے کے علاوہ اور بھی بہت سے کاموں میں استعمال کر سکتے ہیں ۔ درج ذیل میں چند کار آمد استعمالات بتائے گئے ہیں جن کو جان کر آپ مستفید ہوں گے ۔

پیانو کیز کی چمک کے لئے بہترین

مایونیز کی تھوری سی مقدار لے کر آپ اپنے پیانو کے جوبٹن گندے ہوگئے ہیں اُن پر ڈال دیں اور پانچ منٹ کے لئے چھوڑدیں پھر کپڑے سے صاف کرلیں اس طرح آپ کے پیانو کی کیز چمکدار ہوجائے گی ۔

دیواروں سے پینسل کلر کے داغوں کے لئے

اگر آپ کے بچوں نے گھر کی دیواروں پر پینسل کلر کا استعمال کیا ہے تو آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ داغ مایونیز کی مدد سے باآسانی ختم ہو سکتے ہیں ۔ تھوڑی مقدار میں مایونیز لیکر پنسل کلر کے نشانات پر لگائیں اور پانچ سے دس منٹ کے لئے چھوڑدیں پھر اس کو صاف کریں اِس طرح پینسل کلر کے نشانات ختم ہوجائیں گے ۔

لکڑی سے بنے فرنیچر کو نئے جیسا بنانے کے لئے

اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ جب ہم کسی بھی لکڑی کی میز پر چائے کا کپ یا جوس سے بھرا گلاس رکھتے ہیں تو لکڑی پر گول نشانات پڑجاتے ہیں جو آسانی سے صاف نہیں ہوتے مگر اب پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ مایونیز سے آسانی سے یہ داغ صاف کرسکتے ہیں ۔

You May Also Like :
مزید

Mayonnaise Ko Safai Ke Liye Istemal Karne Ka Tarika

Mayonnaise Ko Safai Ke Liye Istemal Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Mayonnaise Ko Safai Ke Liye Istemal Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.