شیف ذاکر تکہ بوٹی کیسے بناتے ہیں؟ جانیے ان کی بتائی ہوئی ایسی ٹپ جو خواتین کے کام آئے

image
شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کو باربی کیو پسند نہ ہو۔ اس میں سیخ کباب، چکن تکہ، تکہ بوٹی، ملائی بوٹی، بہاری بوٹی وغیرہ شامل ہیں۔ باربی کیو کی خوشبو دور سے ہی ہر ایک کی توجہ کھینچ لیتی ہے۔ یہاں ہم بہت زبردست شیف ذاکر کی تکہ ریسیپی آپ سے شئیر کر رہے ہیں۔

گائے کا گوشت چھوٹی بوٹیوں کی شکل میں 800 گرام، چھوٹی الائچی 3 عدد، کالی مرچ 6 عدد، دارچینی کا ٹکڑا ایک انچ کا ٹکڑا، لونگ 6 عدد، ادرک 3/4 انچ کا ٹکڑا، لہسن 6 جوے، ثابت دھنیا 1 ٹیبل اسپون، لال مرچ 1 ٹی اسپون، نمک 1 ٹی اسپون، ہلدی آدھا ٹی اسپون، دانہ میتھی 3/4 ٹی اسپون(گرم پانی میں بھگو دیں)، لیمن جوس 2 ٹیبل اسپون، دہی 100 گرام، تیل 2 ٹیبل اسپون، پپیتا پیسٹ 2 ٹیبل اسپون

سارے سوکھے مصالحے پیس کے بوٹیوں میں لگا لیں۔ اب اس میں تیل ،دہی، پپیتا پیسٹ بھی ملا کر 4 سے 5 گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔ میرینیشن کے بعد سیخوں میں پرو کر آگ پر سینک لیں۔ املی کی چٹنی اور پیاز کے ساتھ تناول فرمائیں۔

You May Also Like :
مزید

Mazedar Tikka Boti Recipe

Mazedar Tikka Boti Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Mazedar Tikka Boti Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.