بغیر پیاز کے سالن نہیں بن سکتا؟ جانیں مہنگی پیاز کے وہ 3 متبادل، جو سالن سبزی بھی بنائے اور آپ کے پیسے بھی بچائے

image

آج کل پیاز کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں ایسا لگتا ہے جیسے پیاز اور ڈالر میں کوئی مقابلہ چل رہا ہو، ایسے میں عام عوام کیلیئے سودا خریدنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

اب ہمارے خواتین میں یہ عام خیال پایا جاتا ہے کہ بغیر پیاز کے سالن کیسے بنائیں؟ تو آج ہم آپ کو 3 ایسی چیزوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو مہنگی پیاز کی کمی پوری کرسکتی ہیں۔

لہسن

اگر آپ پیاز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو لہسن کا استعمال کر سکتے ہیں جو تلے جانے کے بعد پیاز جیسا ذائقہ دے گا۔ اس کے علاوہ اگر لہسن کے چند جوے مٹی میں دبا دیے جائیں تو اس سے نکلنے والا ہری گھاس نما پودا پیاز کی جگہ با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سالن گاڑھا کرنے اور بگھار لگانے کے لئے

سال کو گاڑھا بنانے کے لئے آلو یا لوکی پیس کر ڈالا جاسکتا ہے جس سے پیاز کی کمی پوری ہوجائے گی البتہ بگھار کے لئے ہری پیاز یا لہسن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

سونف

سستا سونف کھانوں میں تو استعمال ہوتا ہی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اسے پیاز کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے تو اس کے لئے آپ کو صرف ایک مٹی سے بھرا گملہ چاہیے۔ عام سونف کو مٹی میں دبا دیں اور جو ہرا پودا نکلے اسے کاٹ کر پیاز کی طرح استعمال کریں۔

ہری پیاز

ہری پیاز، عام پیاز کی نسبتاً سستی ہوتی ہے اور آج کل اس کا موسم بھی ہے۔ ہری پیاز کھانے کے صحت کے لئے بھی کئی فائدے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Mehngi Pyaz Ki Jagah Kya Istemal Karen

Mehngi Pyaz Ki Jagah Kya Istemal Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Mehngi Pyaz Ki Jagah Kya Istemal Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.