مائیکرو ویو اوون کو لیموں سے صاف کرنے کی شاندار ٹپ جانیے، جو کرے خواتین کی بڑی مشکل آسان

image
مائیکروویو اوون یا الیکٹرک اوون آج کل ہر گھر کی ضرورت بن گیا ہے۔بھاگتی دوڑتی زندگی میں بہت کم ایسے لوگ ہیں جن کے پاس اتنا ٹائم ہو کہ وہ چولہوں پر کھانا گرم کریں یا چولہوں پر بیکنگ کریں۔جب استعمال زیادہ ہو تو گندگی بھی زیادہ ہوتی ہے ایسے میں اوون کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔یہاں ہم اوون کی صفائی کا بہت جھٹ پٹ اور آسان سا حل پیش کر رہے ہیں۔

اوون زیادہ گندہ ہو جائے توسب سے پہلے اس کے اندرکی پلیٹ نکال کراس کو اچھی طرح ڈش واشنگ لیکویڈ یا صابن سے دھولیں ۔ اب ایک شیشے کے پیالے(ہیٹ پروف) میں ایک گلاس پانی لیں ، اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑیں اور لیموں کے چھلکے بھی اسی میں ڈال دیں،اب اس کو اوون میں رکھ کر ایک منٹ تک اوون چلائیں۔ اب اس پیالے کو نکال لیں اور اس گرم پانی میں کوئی تولیہ یا کپڑا بھگو کراس سے اوون کی دیواروں کو پونچھ لیں۔ بالکل آسانی سے ساری چکنائی اور داغ دھبے صاف ہو جائیں گے۔ اور آپکا اوون نیا جیسا ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Microwave Oven Cleaning

Microwave Oven Cleaning - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Microwave Oven Cleaning. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.