گھر کے ڈھیر سارے کاموں میں صاف صفائی سب سے ضروری ہے اور یہی ایک کام ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا، خاص کر جن گھروں میں زیادہ لوگ رہتے ہیں وہاں پھر کام بھی ڈبل ہوتا ہے۔ ایسے میں سب سے زیادہ کچن متاثر ہوتا ہے کیونکہ باقی لوگ تو کھا پی کر چلے جاتے ہیں اور سارا کام خواتین کیلیئے رہ جاتا ہے۔
جلدی جلدی کام نمٹانے کے چکر میں کچھ چیزیں ہم نظر انداز کردیتے ہیں، جن میں فریج اور مائیکرو ویو اوون کی صفائی سرِ فہرست ہے۔ پھر جب کرنے بیٹھو تو گھنٹے نکل جاتے ہیں صاف صفائی میں، اس لیئے آج ہم آپ کو ایک ایسی آسان سی ٹپ بتائیں گے جو اگر آپ اوون کے ہر استعمال کے بعد کریں گی تو کبھی گندا ہی نہیں ہوگا۔
ٹپ:
۔ ایک کانچ کے پیالے میں، 100 ملی لیٹر سفید سرکہ اور ایک لیٹر سے کچھ کم ابلا ہوا پانی ڈال کر اسے اوون میں 15 سے 20 منٹ کیلیئے رکھ دیں۔ اور اگر اوون بہت زیادہ گندا ہے تو رات بھر پیالے کو اسی میں رکھا رہنے دیں
۔ اگلے دن اوون کھولنے پر آپ دیکھیں گی کہ پورے اوون میں نمی ہوگئی ہے، یعنی جتنے بھی داغ دھبے اس میں لگے ہوئے ہونگے وہ سب ترم پڑ جائیں گے۔
۔ اب جالیوں کو نکال دیں اور اسپنج سے اوون کو صاف کریں، صاف کرنے کیلیئے ایک پیالے میں پانی اور تھوڑا سا سرکہ ڈال کر محلول بنا لیں اور اسی میں اسپنج کو بھگو کر اوون کی صفائی کریں
۔ اگر چاہیں تو سرف یا لیکویڈ استعمال کرسکتی ہیں
۔ صاف ہوجانے کے بعد، روزانہ اوون کو استعمال کرنے کے بعد اس پیالے کو اندر رکھیں اور اگلے دن بس کپڑا مار دیں، گندگی اور چکنائی کبھی نہیں جمے گی۔