دیسی اسٹائل منی پیزا بنائیں افطاری کی رونق بڑھائیں سب کو آئیں اتنے پسند کہ روز کریں فرمائش

image

منی پیزا یا چھوٹا پیزا جو کہ ایک فرد کے لئے بنایا جاتا ہے اب خواتین یہ سوچتی ہیں کہ ایک بڑا پیزا بنانا اتنا مشکل کا کام ہے تو چھوٹے پیزا کو بنانے میں بھی اتنا ہی وقت درکار ہوگا۔ لیکن اس ریسیپی سے بنائیں باآسانی منی پیزا اور گھر والوں کا دل جیت لیں۔

ترکیب

 کڑاہی میں تیل گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز اور چکن ڈال اس کو بھون لیں پھر اس میں کُٹی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر پکائیں ۔اس میں کٹی ہوئی گاجر اورسرکہ ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔

 چھوٹی بن ڈبل روٹی کو کاٹ کر دو حصوں میں الگ کرلیں اب ایک ایک حصے پر چکن کا بنا ہوا مصالحہ، کُٹی ہوئی لال مرچ، زیتون ، چیز، ٹماٹو کیچپ اور شملہ مرچ ڈال دیں اورایک ڈھکن پر گھی لگاکر چاروں طرف پھر یہ بن کے ٹکڑے رکھ دیں اور پتیلے میں رکھ کر آدھا گھنٹہ پکائیں۔

لیجئیے تیار ہے آپ کا منی پیزا اب اس کو کیچپ کے ساتھ سروو کریں۔

ضروری ٹپ

٭ گول بند ڈبل روٹی نہ لیں تو آپ سادی ڈبل روٹی کو ہی گول کاٹ لیں اور اس پر سارا مصالحہ رکھ کر پکالیں۔

٭ چکن تکن مصالحہ بھی آپ چکن میں ڈال سکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Mini Pizza Banane Ka Tarika

Mini Pizza Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Mini Pizza Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.