آج کل پاکستان میں جس طرح گیس کی بندش کی صورتحال ہے اس سے تو ایسا لگتا ہے کہ آنے والے سالوں میں تو یہ جو تھوڑی بہت گیس ہے یہ بھی میسر نہ آئے گی۔
چونکہ گیس کی کمی کی بدولت لوگ سلینڈر اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں، جس سے پتیلیاں نیچے سے کالی پڑجاتی ہیں اور کافی محنت اور گھسائی کے بعد بھی ان کی کالک پوری طرح نہیں نکلتی۔
اسلیئے آج ہم لائے ہیں مٹی کے دیئے سے پتیلی چمکانے کا ایک ایسا نیا اور آسان طریقہ جو نہ صرف آپ کے پیسے بلکہ آپ کی محنت اور وقت بھی بچائے گا۔
مٹی کا دیا اور پتیلی کی کالک:
۔ سب سے پہلے آپ کو مٹی کا ایک دیا لینا ہے اور اسے اسٹیل کی کھرچنی کی مدد سے کھرچ لینا ہے، جس سے اسکا پاؤڈر نکلے گا
۔ اب اس پاؤڈر میں 1 چمچ سوڈا، 1 چمچ لیکویڈ ڈش واشر (برتن دھونے والا لیکویڈ) اور آدھا چمچ سفید سرکہ ڈال کر پیسٹ بنا لینا ہے
۔ اس پیسٹ کو پتیلی کے پچھلے حصے یعنی جہاں کالک پڑی ہے، وہاں برش یا ہاتھ کی مدد سے اچھی طرح لگا کر 10 منٹ کیلیئے چھوڑ دینا ہے
۔ 10 منٹ بعد اسکوش برائٹ سے پتیلی کو معمولی سا گھسنا ہے، آپ دیکھیں گی کہ جیسے جیسے اسے گھسا جائے گا ویسے ویسے اسکی کالک اترتی جائے گی
۔ اس کے بعد اسے دھو لیں، آپ کی پتیلی پہلے کی طرح چمک اٹھے گی۔