کیا آپ کے گھر میں لگے منی پلانٹ بھی بڑھ نہیں پاتے؟ جانئیے کچھ ایسے طریقے جس سے آپ کا پودا بھی تیزی سے بڑھے

image

منی پلانٹ یا جیڈ پلانٹ ان پودوں میں سے سب سے مشہور اور مقبول ہے جو انڈور پودوں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر انکی عمر لمبی ہوتی ہے اور اسکی دیکھ بھال کرنا بھی بہت آسان ہے یہ ماضی میں آج کے مقابلے میں زیادہ مشہور تھا۔ منی پلانٹ مثبت سوچ، خوشحالی اور اچھی قسمت لانے کے لیے مشہور ہے۔ واستو اور فینگ شوئی کے مطابق "منی پلانٹس مالی صحت پر گہرا اثر ڈالتے ہیں"۔ اسکے علاوہ یہ ہوا کو صاف کرکے آکسیجن کے بہاؤ کو بڑھا کر گھر کو توانائی بخشنے کے لیے بہترین پودوں میں سے ایک ہے۔

منی پلانٹ بڑھانے کا طریقہ:

اگر آپکے منی پلانٹ صحیح طرح سے نہیں بڑھ رہے اور جلدی مرجھا کر خراب ہوجاتے ہیں تو اسکے لیئے آپکو کرنا کیا ہے، سب سے پہلے منی پلانٹ کو قینچی کی مدد سے ڈنڈی سمیت کاٹ لیں پھر ان کٹی ہوئی ڈنڈیوں کو آپس میں ملا کر ایک ڈوری سے باندھ دیں جیسے دھنیئے پودینے کی گڈی بندھی ہوئی ہوتی ہے۔ اب ایک جگ میں پانی بھر کر منی پلانٹ کی گڈی کو اس جگ میں ڈال کر تیس دنوں کیلیئے رکھ دیں، تیس دنوں بعد جب آپ اسے نکالیں گے تو اس کے نیچے جڑیں پیدا ہوچکی ہونگی۔ اسکے بعد ایک کانچ کے جار میں کچھ پتھر ڈال کر اس میں پانی بھریں اور منی پلانٹ کو اس میں منتقل کردیں۔ ایسا کرنے سے آپ کا منی پلانٹ بڑھے گا بھی اور گھر کی سجاوٹ میں اضافہ بھی کرئے گا۔

مین پلانٹ کا بے ترتیبی سے بڑھنا:

جیسے اکثر لوگوں کے گھروں پر منی پلانٹ بہت مشکلوں سے بڑھتے ہیں وہیں کچھ لوگوں کے یہاں یہ ضرورت سے زیادہ ہی بڑے ہوکر پھیل جاتے ہیں اور پھیلنے کی وجہ سے بے ترتیب ہوجاتے ہیں جوکہ دیکھنے میں اچھے نہیں لگتے اور جگہ بھی گھیرتے ہیں۔ منی پلانٹ کو اسکے پوٹ میں سمیٹ کر رکھنے کیلیئے آپ کو کیا کرنا ہے، پہلے تو ایک تار لیں اور اس کو پلاس کی مدد سے کاٹ کر موڑ دیں جیسے چھتری کی ڈنڈی ہوتی ہے اسی طرح۔ اب منی پلانٹ کو گملے کے ارد گرد لپیٹا شروع کریں اور ساتھ ساتھ تار سے بنائے ہوئے کلپ اس پر لگاتے جائیں۔ یہ سب کس طرح سے کرنا ہے اسکے لیئے ہم کچھ تصاویر بھی لگا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ کے لیئے سمجھنا آسان ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Money Plant Ko Badhane Ka Tarika

Money Plant Ko Badhane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Money Plant Ko Badhane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.