منہ کی بدبو کا علاج

image

منہ سے ناخوشگوار بُو اور دانتوں کا چمکانے کا ٹوٹکہ ! ڈاکٹر عیسیٰ

سانسوں سے بُو کا آنا بہت ساری وجوہات کی بناء پر ہوسکتا ہے ، اکثر معدے کی خرابی ،اور دانت صاف نہ کرنے کی وجہ سے ہماری سانسوں سے ناخوشگوار بو آتی ہے اور زیادہ شرمندگی کا باعث تب ہوتی ہے جب آپ کسی سے مخاطب ہوں ۔

ذیل میں ڈاکٹر عیسیٰ ایک ایسا جادوئی ٹوٹکہ بتا رہے ہیں جس کے استعمال سے سارا دن آپ کے منہ سے بدبونہیں آئے گی ۔

اس نسخہ کو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکارہیں ۔

کھوپرے کا تیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ

پودینے کا تیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو سے تین قطرے

بیکنگ سوڈا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تھوڑا سا

بنانے کا طریقہ

ایک پیالے میں تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں ۔

استعمال کا طریقہ

روزانہ صبح انگلی کی مدد سے دانتوں کے چاروں طرف مساج کریں ( ایک سے دو منٹ تک)

اس کے بعد غرارے کرکے منہ صاف کرلیں ۔

انشاء اللہ اگلے 12گھنٹوں تک آپ کی سانسوں سے خوشگوار مہک آئے گی ۔

نوٹ

۱۔روزانہ فریش بنا کر استعمال کریں ۔

۲۔ آپ کے دانتوں کی پیلاہٹ بھی ختم ہوجائے گی اور دانت موتیوں کی طرح چمک اُٹھیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Moun Ki Badboo Ka Ilaj

Moun Ki Badboo Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Moun Ki Badboo Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.