گھر والوں کا دل جیتنا اب ہوا بہت آسان، لذیذ چکن مغلائی ہانڈی گھر میں بنا کر سب کو حیران کردیں۔۔۔

image
کچھ کھانے ایسے ہیں جو گھر میں اچھے نہیں بن پاتے،ان کو ریسٹورنٹس میں ہی کھانے میں مزا آتا ہے، گھر میں بنانے میں اس میں کچھ نہ کچھ کسر رہ ہی جاتی ہے۔ چکن مغلائی ہانڈی بھی ایسی ہی چیز ہے کہ اس کو باہر جا کر کھانے میں ہی مزا آتا ہے۔ گھر میں بنانے میں وہ ذائقہ نہیں ملتا جو کہ باہر ملتا ہے، لیکن آج ہم یہاں آپ کو ریسٹورنٹس والی وہ خاص ترکیب بتا رہے ہیں جو کہ دے گی آپ کے کھانے کو وہی ذائقہ جس کی آپ کو تلاش تھی۔ اس کے لئے آپ کو جو اجزاء چاہیے وہ یہ ہیں۔

چکن (بون لیس تھائی کا گوشت) 500 گرام، لیموں کارس 1 ٹیبل اسپون، سفید سرکہ 1 ٹیبل اسپون،نمک 1 ٹی اسپون، کالی مرچ 1 ٹی اسپون

ان تمام چیزوں کو مکس کر کے چکن کو 20 سے 25 منٹ کے لئے میرینیڈ ہونے کے لئے رکھ دیں۔

تیل ایک چوتھائی کپ، پیاز 1 درمیانے سائز کی (بلینڈ کر لیں)، ٹماٹر 2 بڑے سائز، کاجو 10 سے 12 عدد، لہسن ادرک کا پیسٹ 1 ٹیبل اسپون، زیرہ پاؤڈر 1 ٹی اسپون، لال مرچ پاؤڈر 1 ٹی اسپون ، نمک آدھا ٹی اسپون، ہلدی ایک چوتھائی ٹی اسپون ، دہی ایک چوتھائی کپ ،قصوری میتھی آدھا ٹیبل اسپون، گرم مصالحہ(پسا ہوا) 1 ٹی اسپون، بادام ،ہری مرچ (گارنش کے لئے)

تیل میں پیاز ڈال کر سنہرا کر لیں،اس کے ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ بھی ڈال کر اس مصالحے کو بھون لیں۔ اب اس میں میرینیڈ کی ہوئی چکن ڈال دیں۔ اب اس کو 5 منٹ بھون لیں،اب اس میں ٹماٹر اور کاجو کا پیسٹ بنا کر ڈال دیں، اب اس میں زیرہ پاؤڈر،لال مرچ، نمک، ہلدی، ڈال کر اچھی طرح بھونیں، پھر ڈھانک کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لئے چھوڑ دیں۔ تقریباً 10 منٹ میں چکن گل جائے گی۔ اب اس میں دہی پھینٹ کر ڈال دیں، پھر قصوری میتھی ،اور پسا گرم مصالحہ اوپر سے ڈال دیں۔ اب اس کو اچھی سی ڈش یا چھوٹی سی مٹی کی ہانڈی میں نکال کر پیش کریں اوپر سے بادام اور ہری مرچ سے گارنش کریں، چاہیں توتھوڑی سی کریم بھی ڈال دیں ۔ مزیدار مغلائی ہانڈی تیار ہے۔۔۔
You May Also Like :
مزید

Mughlai Chicken Handi

Mughlai Chicken Handi - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Mughlai Chicken Handi. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.