دودھ سے بنائیں اب مزیدار کسٹرڈ شربت۔۔ جانئیے وہ ترکیبیں جس سے آپکا شربت بنے منفرد اور مزیدار

image

موسم چاہے گرمیوں کا ہو یا سردیوں کا شربت کے شوقین افراد ہر سیزن میں اسے پینا پسند کرتے ہیں اور پسند بھی کیوں نہ کریں شربت پینے سے جو دلی سکون حاصل ہوتا ہے وہ کسی اور چیز میں کہاں۔ تو آج ہم انھی شربت کے دیوانوں کیلیئے لائے ہیں کچھ منفرد اور مزیدار تر کیبیں، جسے پی کر آپکا اور گھر والوں کا دل خوش ہوجائے گا۔ تو آئیے آپکو بتاتے ہیں کہ یہ شربت کون کون سے ہیں اور کیسے بنیں گے۔

مینگو کسٹرڈ شربت:

۔ پیالی میں ایک کھانے کا چمچ مینگو کسٹرڈ پاؤڈر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر مکس کرلیں۔

۔ ایک لیٹر دودھ کو ابال کر اس میں آدھا کپ چینی اور مینگو کسٹرڈ مکسچر شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں تاکہ گٹلیاں نہیں جمنے پائیں۔

۔ شربت میں کُٹا ہوا بادام، پستا اور الائچی شامل کرکے کچھ دیر تک پکائیں پھر چولہا بند کرکے اسے ٹھنڈا کرلیں۔

۔اب اس میں پانچ چمچ تخم ملنگا شامل کریں اور اگر چاہیں تو آم کے باریک ٹکڑے کرکے اس میں ڈال سکتے ہیں مزید ٹیسٹ کیلیئے۔

۔ منفرد اور مزیدار مینگو کسٹرڈ شربت تیار ہے، برف ڈال کر پئیں اور پلائیں۔

اسپیشل گلابی شربت:

۔ ایک پین میں پانی اور اس میں ساگو دانہ ڈال کر اسے پکالیں، اسکے بعد پانی چھان کر ساگو دانے کو الگ سے رکھ دیں۔

۔ ایک لیٹر دودھ کو ابال کر اس میں آدھا کپ چینی اور روح افزاء شامل کریں۔

۔ دودھ ٹھنڈا ہونے پراس میں ساگو دانہ ڈالیں جو آپ نے چھان کر رکھا ہوا تھا، اسکے بعد تخم ملنگا شامل کریں۔

۔ اب ہری اور لال جیلی کو کیوب کی شکل میں کاٹ کر دودھ میں ڈالیں۔

۔ اگر چاہیں تو شربت میں کیوڑا یا گلاب کے ایسنس کے کچھ قطرے ملا سکتے ہیں خوشبو کیلیئے۔

۔ سجاوٹ کیلیئے اوپر سے بادام پستے ڈآل کر پیش کریں مزیدار اسپیشل شربت تیار ہے۔

بادام کا شربت:

۔ پیالی میں ایک کھانے کا چمچ ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر میں تھوڑا سا پانی ڈال کر مکسچر بنالیں۔

۔ اب ایک لیٹر دودھ کو ابال کر اس میں آدھا کپ چینی، ایک چمچ الائچی پاؤڈر، دو چمچ بادام کا پاؤڈر اور ونیلا کسٹرڈ مکسچر شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں تاکہ گٹلیاں نہیں جمنے پائیں۔

۔ اگر چاہیں تو شربت میں رنگ لانے کیلیئے زردے کا رنگ شامل کرسکتے ہیں۔

۔ دودھ میں ساری چیزیں اچھے سے پک جائے تو چولہا بند کرکے اسے ٹھنڈا کرلیں، اسکے بعد اس میں کیوڑا ایسنس اور تخم ملنگا ڈال کر ہلائیں۔

۔ شربت میں برف شامل کرکے مزیدار بادام کسٹرڈ شربت کا لطف اٹھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Muharram Mein Special Juices Banane Ka Tarika

Muharram Mein Special Juices Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Muharram Mein Special Juices Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.