مٹن ہانڈی نئے طریقے سے بنائیں اور عید میں آئے مہمانوں کو کھلائیں ذائقہ دار کھانا

image

عید پر مہمانوں کا آنا جانا تو روز ہی لگا رہتا ہے اور پھر روز روز کیا پکائیں سمجھ نہیں آتا اس لئے آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں مٹن ہانڈی بنانے کی ایک خاص ترکیب جس سے آپ بڑھا سکیں گی اپنے دستر خوان کی شان۔

مٹن ہانڈی بنانے کی ترکیب

اجزاء

مٹن___ آدھا کلو (کیوبز اور بون لیس)

تیل___ آدھ کپ

پیاز کا پیسٹ___ 1 کپ

لہسن ادرک کا پیسٹ___ 2 کھانے کے چمچ

لال مرچ___ 1 چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

دیگی مرچ پاؤڈر___ 1 چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر___ آدھ چائے کا چمچ

نمک___ حسب ذائقہ

ٹماٹر پیوری___ 6 سے آٹھ عدد

دہی___ 4 کھانے کے چمچ

چکن کی یخنی___ 1 کپ

زیرہ___ 1 چائے کا چمچ(بھنا اور کٹا ہوا)

گرم مصالحہ پاؤڈر___ 1 چائے کا چمچ

کریم___ 3 کھانے کے چمچ

مکھن___ 1 چوتھائی کپ

ہرادھنیا___ 1 چوتھائی گٹھی

ہری مرچ___ 4 سے پانچ عدد

کالی مرچ___ 1 چائے کا چمچ(کُٹی ہوئی)

قصوری میتھی___ 1 کھانے کا چمچ

میدہ___ 1 کھانے کا چمچ

کوکونٹ پاؤڈر___ 1 کھانے کا چمچ

ادرک___ 1 کھانے کا چمچ کٹی ہوئی

لیموں___ گارنش کے لئے

ترکیب:

• ایک پین میں تیل گرم کرکے مٹن یعنی بکرے کے گوشت کو تیز آنچ پر پکالیں۔

• جب یہ تھوڑا نرم ہو جائے تو پلیٹ میں نکال لیں۔

• اب پیاز کا پیسٹ، لہسن ادرک کا پیسٹ،پسی لال مرچ، دیگی مرچ، ہلدی پاؤڈر، نمک، ٹماٹر پیوری اور دہی کو فرائی کریں۔

• اب اس میں فرائی کیا ہوا مٹن اور مٹن کی یخنی ڈال کر پکالیں۔

• پھر اس میں زیرہ،کُٹی کالی مرچ اور قصوری میتھی ڈال کر پکالیں۔

• اب ایک پیالے میں میدہ اور کوکونٹ پاؤڈر کو پانی میں ڈال کر مکس کریں۔

• آخر میں میدے کا مکسچر،کریم اور گرم مصالحہ ڈال کر پکائیں اب اس کے اوپر مکھن ڈال دیں اور لیموں ادرک ہرے دھنیے سے گارنش کر لیں۔

• لیجئیے تیار ہے مزیدار چٹخارے دار مٹن ہانڈی ایک دم ہوٹل جیسی۔

You May Also Like :
مزید

Mutton Handi Banane Ka Tarika

Mutton Handi Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Mutton Handi Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.