ہر یہاں ہر گھر میں ایک باتھ روم ایسا ضرور ہوتا ہے جہاں کا نل ٹپک رہا ہوتا ہے یا پھر کچن کا نل زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے ڈھیلا ہوکر لیک ہونے لگتا ہے، ایسے نل ٹنکی کا پانی تیزی سے ختم ہونے کا سبب ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے نلوں پر کپڑا باندھ دیتے ہیں لیکن اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔
آج ہم آپ کو سکھائیں گے کہ آپ اپنا نل کیسے ٹھیک کرسکتے ہیں وہ بھی پلمبر کو بنا گھر بلائے
نل ٹھیک کرنے کا طریقہ:
۔ آپ نے دیکھا ہوگا نل کے اوپر ایک چھوٹی پلیٹ نما ڈِسک لگی ہوتی ہے، سب سے پہلے پیچ کس کی مدد سے آپ نے وہ نکالنی ہے
۔ اسکے بعد اندر لگا اسکرُو نکالنا ہے اسکرُو ڈرائیور سے، پر دھیان رہے اسکرو نکالتے وقت نل کو ایک ہاتھ سے مضوطی سے پکڑ کے رکھنا ہے۔
۔ اب پانے سے ٹوٹی کے ہیڈ کو ہلکا ہلکا مارنا ہے جب وہ ڈھیلا ہوجائے تو اسے نکال دیں، ہیڈ نکالنے کے بعد پانے سے وال بھی کھول دیں۔ یہ کام کرتے وقت پانی کا کنکشن بند رکھیں ورنہ پانی کافی ضائع ہوجائے گا۔
آگے کیا کرنا ہے اسکا طریقہ سمجھنے کیلیئے آپ کو ویڈیو دیکھنی پڑے گی تا کہ آپ اچھے سے سمجھ سکیں۔