سالن بناتے وقت اگر نمک زیادہ ہو جائے تو اس کو کم کرنے اور سالن کا تیل اوپر لانے کے لیے شیف مبشر صدیقی نے بتایا خواتین کو ایک اہم راز

image

مشہور شیف مبشر صدیقی کی بتائی ہوئی ریسیپی اور ٹپس کا استعمال آپ بھی کھانا بنانے کے لیے کرتی ہوں گی کیونکہ یہ کبھی مہنگے اوون یا مائیکرویو میں کھانا بنانے نہیں سکھاتے۔ ہمیشہ ہی توے اور سادے چولہے پر کھانا بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں جس سے کھانا گھر بیٹھے اتنا ذائقہ دار بنتا ہے کہ کھانے والا بھی مزے سے پیٹ بھر کر کھاتا ہے۔ کھانا بناتے وقت بعض اوقات نمک زیادہ ڈل جاتا ہے جس سے ذائقہ دار کھانا بھی ضائع ہو جاتا ہے۔ ایسے میں شیف مبشر صدیقی کی بتائی گئی کچھ ایسی ٹپس جو خواتین کے خوب کام آئیں گی۔

اگر سالن میں نمک زیادہ ہو جائے تو کریم کا ایک چمچ یا ایک چمچ دودھ ڈال دیں ، اس سے ذائقے پر بالکل فرق نہیں پڑتا ہے۔ اگر آپ کو یہ طریقہ اچھا نہیں لگے تو ایک سوتی کپڑا لیجیے اس میں ایک سے 2 چمچ سونف ڈال کر پوٹلی بنا لیں۔ اس کو سالن میں چھوڑ دیں اور 5 سے 10 منٹ کے لیے ڈھکن ڈھک دیں۔ اس سے سالن کا نمک سونف اپنے اندر جذب کرلے گی اور اس کی بھینی بھینی خوشبو ذائقہ بھی دوبالا کر دے گی۔

ایک ویڈیو میں مبشر صدیقی نے بتایا کہ اگر آپ کے سالن کا آئل اوپر نہ آئے اور کھانے کی بناوٹ اچھی معلوم نہ ہو تو ایک چھوٹی سی ترکیب استعمال کریں۔ ایک فرائی پین میں 1 چمچ آئل اور ایک چٹکی زیرہ ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور ڈال دیں یوں کھانے میں تڑکے کا ذائقہ اور 1 چمچ آئل کھانے کی شکل کو بہترین اور خوبصورت بنا دے گا۔

اگر آپ بھی اس طریقے سے کھانوں میں جان ڈالیں گی تو ہر کوئی گھر کا کھانا چاہے گا اور بازاری کھانوں کے خرچے سے بھی جان چھٹ جائے گی۔ لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ نمک ڈالتے وقت ایک چمچ کا ناپ رکھ لیں کہ چاول بنا رہی ہیں تو کس چمچ سے کتنا ڈالیں کہ کم یا زیادہ نہ رہے اور سالن بناتے وقت کون سا چمچ مناسب مقدار کے نمک کے لیے مفید ہے۔

You May Also Like :
مزید

Namak Karne Ki Tip By Chef Mubashir

Namak Karne Ki Tip By Chef Mubashir - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Namak Karne Ki Tip By Chef Mubashir. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.